اسپورٹس

روٹ کا آئی پی ایل میگا نیلامی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ہوبارٹ ،17؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے آئی پی ایل میگا نیلامی میں جانے کے بجائے اپنی آؤٹ آف فارم ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنی تمام تر توجہ صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روٹ نے آئی پی ایل سیزن نہیں کھیلا ہے کیونکہ وہ 2018 کی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ وہ میگا نیلامی میں شامل ہونے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ آئی پی ایل تبھی کھیلیں گے جب اس سے ان کے ٹیسٹ کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے ایشز سیریز کے پانچویں میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کو بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے میری توجہ درکار ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میرے لیے اہم ہے اور میں اس کے لیے سب کچھ چھوڑ سکتا ہوں۔انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے آئی پی ایل نیلامی میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔آئی پی ایل میں اس سیزن سے دس ٹیمیں ہوں گی اور میگا نیلامی 12 اور 13 فروری کو بنگلورو میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button