آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2022: سوربھ چودھری نے رقم کی تاریخ ، 10 میٹر ایئر پسٹل میں جیتا طلائی تمغہ
نئی دہلی،یکم مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہندوستان کے اسٹار شوٹر سوربھ چودھری نے پہلے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2022 (issf world cup 2022) میں مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ 19 سالہ سوربھ چودھری نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے کے فائنل میں جرمنی کے مائیکل سوالڈ کو 16-6 سے شکست دی۔
ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ سوربھ چودھری نے گولڈ میڈل کے مقابلے میں جرمنی کے مائیکل شوالڈ کو شکست دی۔ روس کے آرٹیم چرنوسوف نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ یوکرین پر روس کے فوجی حملے کی وجہ سے اس کا جھنڈا ہٹا دیا گیا تھا۔اولمپین اور یوتھ اولمپک گولڈ جیتنے والے سوربھ چودھری 584 کے اسکور کے ساتھ کوالیفکیشن میں تیسرے نمبر پر رہے۔
وہ ریلے ون کے آخری مرحلے میں 38 کا اسکور بنا کر پہلے نمبر پر رہے۔ وہ 42.5 کے اسکور کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہے۔خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں ہندوستان کی ایشا سنگھ، شری نیویتا اور روچیتا ونیرکر چیلنج پیش کریں گی۔
تاہم سوربھ کے علاوہ کوئی اور شوٹر موجودہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکا۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 60 ممالک کے 500 سے زائد شوٹر حصہ لے رہے ہیں۔



