اسپورٹس

سنجو سیمسن نے ممبئی کے خلاف رقم کی تاریخ-دھونی، روہت اور کوہلی جیسے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

ممبئی ،02؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آئی پی ایل Indian Premier League 2022 کا 9واں میچ راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینس کے درمیان ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلا گیا ۔ اس میچ میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ۔ راجستھان کے نوجوان کپتان سنجو سیمسن Sanju Samson کے نام ایک اور ریکارڈ شامل ہوگیا ہے۔سنجو سیمسن ممبئی کے خلاف اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں۔

ان سے پہلے یہ کارنامہ مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما، دنیش کارتک، رابن اتھپا، شیکھر دھون اور رویندر جڈیجہ جیسے کھلاڑی انجام دے چکے ہیں۔ممبئی کے خلاف میچ سے قبل سنجو نے 199 میچوں کی 192 اننگز میں 28.59 کی اوسط سے 4889 رنز بنائے تھے۔ اس دوران ان کے بلے سے تین سنچریوں کے ساتھ 31 نصف سنچریاں بھی آ چکی ہیں۔

اس دوران انہوں نے ہندوستان کے لیے 13 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ جبکہ وہ آئی پی ایل میں 123 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 63 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button