مردوں کی عام بیماریاں جریان، احتلام اور دھات کا جانا-✍️حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی
حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور
پچھلے دوماہ سے تقریباً سینکڑوں فون اور خطوط ہندوستان بھر سے موصول ہوئے جس میں قارئین اردو دنیا نے مردوں کے امراض کے تعلق سے لکھنے کی گزارش کی، آج قارئین اردودنیا کی نذر مردوں کے عام امراض اور ان کا آسان علاج لکھ رہا ہوں ان شاء اللہ اگلے مضمون میں سرعت اور قوت باہ کے متعلق چند نسخے اور معلومات آپ کے حوالہ کروں گا۔ مردوں کا عام مرض جس میں جریان ہے اس مرض میں مادہ تولید بلا ارادہ پیشاب کے ساتھ خارج ہوا کرتا ہے، اکثر پاخانہ کے وقت پیشاب کے ساتھ گاڑھی رطوبت خارج ہوتی ہے۔ اس کا سبب اکثر ہضم کی خرابی اور قبض ہوتا ہے، کبھی کبھی سوزاک کے نتیجہ میں یہ مرض پیدا ہوجاتا ہے۔ اور کبھی جلق اور کثرت جماع کے باعث بھی یہ شکایت ہوجاتی ہے۔
علاج: اگر ہضم خراب ہو اور قبض کی شکایت رہتی ہو تو سب سے پہلے معدہ کی اصلاح کریں اگر جریان کے ساتھ ضعف دماغ بھی ہو، یانزلہ دائمی بھی ہو تو صبح کو معجون اسطخدوس، قرص مرجان جواہر والا ، خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواہر والا چھ گرام کھلائیں، دوپہر کے وقت قرص جریان چار عدد استعمال کریں، رات کو نزلی چھ گرام میں کھائیں اور کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت جوارش جالینوس چھ چھ گرام لیں، اگر قبض رہتا ہو تو رات کو اطریفل زمانی ۵؍گرام یا مربہ ہلیلہ دو عدد کھائیں۔
ذکاوت حس: اگر عضو خاص کی ذکاوت حس بڑھی ہوئی ہو تو قرص جریان دو دو عدد صبح وشام پانی سے کھلائیں۔ اگر گرمی کی وجہ سے جریان ہو تو صبح کو قرص جریان چار عدد دودھ یا پانی سے لیں، رات کو اسپغول ۳؍ گرام پائو دودھ میں ڈال کر میٹھا کرکے پئیں۔
مجرب نسخہ: اگر کسی کی ذکاوت حس بڑھی ہوئی ہو اور وہ بری عادتوں میں مبتلا ہو اور کسی بھی شکل میں اس کی بری عادت (مشت زنی، بدنگاہی) اور اسی طرح سے دوسری جنسی وساوس پریشان کرتے ہوں تو اس کے لئے نہایت سہل اور سستا نسخہ لکھ رہا ہوں اس نسخہ سے فائدہ اٹھائیں یہ نسخہ نہایت ہی مجرب ہے۔
نسخہ: مصری سو گرام ، گوند کتیرا سو گرام دونوں کو مکسی میں باریک پیس کر چھلنی میں چھان لیں اور ایک شیشی میں محفوظ کرلیں۔
ترکیب استعمال: صبح نہار منہ ایک چمچ دودھ یاپانی سے رات کھانے کے بعد ایک چمچ مستقل دو ماہ کے استعمال سے ذکاوت حس ختم ہوجائے گی۔
نوٹ: یاد رہے یہ نسخہ شادی شدہ حضرات یا جن کی قریب میں شادی ہونے والی ہو وہ اس کو ہرگز استعمال نہ کریں۔
عام علاج: اگر عام جسمانی کمزوری کے سبب سے شکایت ہو تو حب جواہر ایک عدد، معجون جالینوس لولوی چھ گرام میں رکھ کر صبح کو دودھ سے کھائیں یامعجون شباب آور یا لبوب کبیر چھ گرام رات میں دودھ سے استعمال کریں۔
غذا: جریان میں غذا سادہ مونگ کی دال روٹی ، سبزی ترکاریاں، لوکی، ٹنڈا، توری روٹی اور عام غذا لیں۔ گوشت کے شوقین مریض بکرے کے گوشت میں پکواکر کھاسکتے ہیں۔ مباشرت اور دماغی محنت سے بچیں۔ جریان کی حالت میں ہضم کی اصلاح قبض کا ازالہ ضروری ہے۔ اگر ان کی رعایت کے بغیر علاج کیا تو فائدہ نہ ہوگا۔
بہترین نسخہ: خصوصاً طلباء یا وہ مریض جو ان تمام امراض میں مبتلا ہوں ان کے لئے ایک آسان اور سستا نسخہ میرے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر محمد ادریس حبان رحیمی حفظہ اللہ کی بیاض سے قارئین کی نذر کررہا ہوں، اس نسخہ کو ایک ایک چمچ صبح شام دودھ سے استعمال کریں، نہایت مجرب ہے۔
جریان، احتلام، اور دھات کا جانا: سنگھاڑا سو گرام، کیکر کی پھلی سوگرام، موصلی سفید پچاس گرام، مغز بنولہ پچاس گرام، ثابت دھنیا پچاس گرام، مصری دوسوگرام۔
ترکیب: تمام چیزوں کو اچھی طرح سے صاف کرکے کوٹ چھان کر باریک سفوف بنالیں اور صبح شام ایک ایک چمچ دودھ سے استعمال کریں تقریباً تین ماہ کے استعمال سے تمام امراض میں ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔
خاص کیپسول: ان امراض کے مریضوں میں ایک عام کمزوری پیدا ہوجاتی ہے اس لئے اس کے لئے رحیمی شفاخانہ بنگلور نے ایک کیپسول بنام واجد علی شاہ کے تیار کیا ہے جو سستے ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد مفید ہے۔ روزانہ دو کیپسول دودھ سے چند ماہ کے استعمال کرنے سے عام کمزوری دور ہوجاتی ہے اس کیپسول کو بذریعۂ ڈاک یا کورئیر بھی منگواسکتے ہیں۔



