مقام پیدائش: یہ ایک قسم کی کالی رطوبت ہے جو مئی، جون کی سخت گرمی کے دنوں میں تراوش پا کر نیم سیال نکل کر جم جاتی ہے۔ یعنی جب سلاجیت کی پتھر کی چٹانیں بہت گرم ہو جاتی ہیں تو ان سے گوند کی طرح سیال خود بخود نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔یہ کلو، کشمیر، گلگت اور اتر کاشی تک کے حصوں میں میوکوہ آبو، بندھیا چل، کوہ ہمالیہ کے نچلے حصہ ہر دوار ، شملہ اور کھٹمنڈو پڑوسی ممالک کے پہاڑوں میں پائی جاتی ہے۔
مختلف نام: اردو، گجراتی، مرہٹی سلاجیت، عربی حجر الموسیٰ، سنسکرت سلاجیت ہندی شلاجیت، بنگالی وشلاجیتو، پنجابی مومیائی، سندھی کمارو، لاطینی میں اسپھال ٹم فنجابی نم اور انگریزی میں ایسفالٹ کہتے ہیں۔
شناخت: سلاجیت کی چار قسمیں آیورویدو یونانی گرنتھوں میں لکھی ہیں: 1۔ سورن سلاجیت جس کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔2۔چندریا چاندی سلاجیت جس کا رنگ سفید ہوتاہے۔3۔تامسیر یعنی تانبہ کے رنگ کی سلاجیت جس کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے۔4۔لوہ سلاجیت جس کا رنگ کالا ہوتاہے، ان میں یہی قسم زیادہ ملتی ہے اور ادویات میں اس قسم کا ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ سلاجیت کو ہمیشہ شدھ کر کے ہی استعمال کرنا چاہیے۔ لالچی دکاندار سلاجیت کی جگہ سڑا ہوا گڑ بھی فروخت کر دیتے ہیں اس لئے ہمیشہ ایماندار دکاندار سے ہی خریدیں اور غیر معتبر دکانداروں اور ٹھگوں سے سلاجیت بالکل نہ خریدیں۔
اصلی سلاجیت کی پہچان:
1۔جلتے ہوئے لکڑی کے کوئلوں پر اصلی سلاجیت ڈالی جائے تو وہ بالکل سیدھی اوپر کو اٹھے گی۔
2۔پانی میں تمام کی تمام پگھل جائے گی۔
3۔ذائقہ پھیکا قدرے مٹھاس لئے ہوگا۔
4۔اصلی سلاجیت کی بو گائے کے پیشاب جیسی ہو گی۔
ماڈرن تحقیقات: اس کے مؤثر اجزاء کو بنزوئیک ایسڈ اور بنزویٹ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
مزاج: گرم وخشک درجہ دوم۔ خوراک: 2 رتی سے 4 رتی تک۔
فوائد: لمبی عمر کے لئے سلاجیت رسائن دوائی ہے یعنی بہت سے امراض کو دور کرنے والی ہے۔ مرض جریان کی جملہ اقسام میں مفید ہے۔ گردہ ومثانہ کو طاقت دیتی ہے اس لئے زیادتی پیشاب کے عارضہ میں اکیلی یا دیگر ادویات کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے۔ حکیم، وید اس کو پرانے نزلہ ، دمہ، معدہ کے نقائص، ذیابطیس اور ٹوٹی ہوئی ہڈی پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ مقوی معدہ اور مقوی بدن بھی ہے۔ گردہ مثانہ کی پتھری کو نکالتی ہے۔ مردانہ کمزوری و دماغی کمزوری میں بھی بہت ہی مفید ہے۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Grouphttps://chat.whatsapp.com/KYVv7IXqzIgASe8WCiBxwM https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya |
سلاجیت شدھ (صاف) کرنے کی ترکیب
سلاجیت میں کئی قسم کے میل وغیرہ ملے ہوتے ہیں اس لئے بغیر صاف کئے اس کا استعمال کرنا نقصان دہ ہے صاف کرنے کی ترکیب درج ذیل ہے:سلاجیت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے نہایت گرم پانی میں ڈالیں اور چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ پھر پانی کو سفید کپڑے سے چھان لیں اور اس پانی کو مٹی کے برتن میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں۔ دھوپ میں رکھنے سے اس پر ایک بالائی سی جم جائے گی۔ اسے آہستہ آہستہ اتار لیں اور باقی ماندہ کو پھر گرم پانی میں ڈال کر اور گھول کو کپڑے سے چھان کر دھوپ میں رکھ دیں اور دھوپ میں پڑا رہنے دیں۔ جب اس پر پھر بالائی سی آجائے تو اسے پھر اتا ر لیں۔اس طرح لگاتار کرتے رہنے سے جب پانی کے اوپر ملائی آنی بند ہو جائے اور سب کالا حصہ نیچے رہ جائے تو اس کالے حصے کو صاف سلاجیت سمجھنا چاہئے۔
سلاجیت کے آزمودہ مجربات
حب مقوی: سلاجیت خالص عمدہ12 گرام ،کچلہ مدبر 20گرام، جاوتری، کیسر، جائفل، لونگ ہر ایک 3گرام، ریگ ماہی عمدہ 12 گرام۔باریک کر کے خوب ملائیں اور کھرل کر کے چھوٹے چنے کے برابرگولیاں بنائیں۔ آدھی سے ایک گولی صبح وشام مکھن یا بالائی میں دیں۔ استعمال کے دوران خالص گھی اور دودھ کا استعمال ضروری ہے۔
کچلہ مدبر کرنے کی ترکیب
کچلہ 20 گرام کو پوٹلی میں باند ھ کر دو کلو گائے کے دودھ میں پکائیں جب دودھ کھویا سا بن جائے تو نکال کر چھیل لیں اور اندر کا پتہ نکال دیں۔ پھر اسے خالص گھی گائے میں بریاں کریں۔ گھی صرف اس قدر ہو کے بریاں کرتے کرتے کچلہ میں جذب ہوجائے۔ مگر کچلہ جلنے نہ پائے۔ جب سرخ ہوجائے تو کوٹ لیں۔ کچلہ مدبر تیار ہے۔
اروگیہ وردھنی وٹی: سلاجیت (شلاجیت)شدھ، 30 گرام، پارہ شدھ، گندھک شدھ، کشتہ فولاد، کشتہ ابرک سیاہ، کشتہ تانبہ ہر ایک 10 گرام، ترپھلا 60 گرام، گوگل شدھ، چھال چترک مول ہر ایک 40 -40 گرام۔ان سب ادویات کے برابر کٹکی لیں۔تمام ادویات کو نیم کے پتوں کے رس کے ساتھ تین دن کھرل کر کے دانہ مٹر کے برابر گولیاں بنا لیں اور ایک سے دو گولی ترپھلا کے کاڑھے کے ساتھ دن میں دو بار دیں۔یہ تمام قسم کے کوڑھ، ورم طحال، ورم جگر،پیٹ کی سوجن ،بھوک کی کمی وغیرہ کے لئے مفید ہے۔قبض کشا ہے۔ چربی کو کم کرکے موٹاپا دور کرتی ہے۔جگر کی کمزوری کے علاوہ پیٹ کی گیس میں مفید ہے۔
چندر پر بھاوٹی: سلاجیت، گوگل شدھ ہرایک 96-96 گرام، بابچی شدھ، ورچ، چرائتہ، برادہ،دیودار، گلو ، ہلدی، اتیس، دار ہلدی ،پپلا مول، چترک، دھنیا، ترپھلہ ، چویہ ، باڈ بڑنگ ، گج پیپل، سونٹھ ، مرچ کالی ، مگھال ، نمک سونچل ، کشتہ سونا مکھی ، نمک سیندھا ، نمک دِڑ ، جوکھار، سجی کھار ہر ایک 3-3 گرام۔ تروی ، تیز پات ، جڑجمال گوٹہ،دار چینی ، الائچی ، طباشیر ہر ایک 12گرام، کشتہ فولاد24 گرام ، مصری دیسی 50 گرام۔پہلے تمام نباتاتی ادویہ کو کوٹ چھان لیں۔
پھر سلاجیت و گوگل کو کھرل میں ڈال کر علیحدہ علیحدہ پانی میں حل کر کے ملا لیں اور سب ادویات کو یکجان کر کے خوب کھرل کریں اور گولیاں بقدر تین تین رتی بنا لیں۔ایک ایک گولی صبح وشام نیم گرم دودھ سے دیں۔اس میں سلاجیت و کشتہ فولاد ہونے کی وجہ سے یہ گردہ و مثانہ کے لئے بے حد مفید ہے۔ کمزوری مثانہ ، زیادتی پیشاب ، پیشاب کاگدلا پن ،جریان ، سرعت ، مثانہ کی پتھری و پیشاب کے ساتھ ریت خارج ہونے کے عارضہ میں بھی کامیاب ہے۔ جگر کو طاقت دے کر خون پیدا کرتی ہے۔ بھکندرو چھپا کی میں بھی مفید ہے۔ رات کو بستر پر پیشاب کرنے والے مریضوں کے لئے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے۔
مردانہ کمزوری: سلاجیت شدھ ، کشتہ قلعی ، الائچی چھوٹی ، اصلی طباشیر برابربرابر لے کر پیس لیں اور شہد ملا کر مٹر کے برابر گولیاں بنائیں اور خشک کر کے شیشی میں رکھیں۔خوراک ایک سے دو گولی صبح و شام کھانا کھانے کے ایک دو گھنٹہ بعد نیم گرم دودھ گائے یا بھینس سے دیں۔ جریان ، زیادتی پیشاب ، مردانہ کمزوری کے لئے بہت مفید ہے۔
جریان: شدھ سلاجیت (اصلی ہو) ، بیج بند ، سمندر سوکھ ، تالمکھانہ، موصلی سفید ، گوکھر و خورد، کشتہ قلعی سب برابر برابر وزن لے کر مندرجہ بالا پانچوں ادویات کو ٹ چھان کر سلاجیت و کشتہ قلعی کے ساتھ اس سفوف کو کالے پتھر کے کھرل میں بڑ ( برگد) کے دودھ سے گھوٹ کر دو سے تین رتی کی گولیاں بنائیں۔ ایک سے دو گولی دن میں دو سے تین بار نیم گرم دودھ سے دیں۔ منی کے سب امراض ، جریان احتلام اور مردانہ کمزوری کے لئے مفید ہے۔
سرعت: سلاجیت شدھ 6 گرام ، افیون شدھ 6 گرام، زعفران 4 گرام، مروار یدنا سفتہ 2گرام، مصطگی رومی 5گرام، کستوری خالص 5گرام ،ورق چاندی 40 عدد، ورق سونا خالص 40 عدد ، عنبرا شہب 3گرام، مومیائی خالص 8 گرام،مغز بادام میٹھے 50 گرام، شہد خالص حسبِ ضرورت۔جملہ ادویات کو باریک کر کے حبوب بقدر دانۂ موٹھ بنالیں۔ ایک گولی صبح و ایک گولی شام ہمراہ دودھ گائے یا بھینس نیم گرم دیں۔یہ امیرانہ نسخہ زبردست مقوی و دافع سرعت ہے۔ زیادتی پیشاب، پیشاب میں شکر آنے، مثانہ و پٹھوں کی کمزوری کے لئے مفید ہے۔
دوران استعمال ترش چیزوں سے پرہیز ضروری
حب مقوی: سلاجیت شدھ 15 گرام ، کشتہ شنگرف 5گرام، ورق سونا اصلی 35 عدد۔ سفوف بنا کر شہد کی مدد سے کالی مرچ کے برابر گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی روزانہ نیم گرم دودھ سے دیں۔ دودھ گھی خوب کھلائیں۔ موسم سرما کا بہترین تحفہ ہے۔ شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری کے لیے مفید ہے۔
جریان: سلاجیت شد دو رتی ، کشتہ قلعی ایک رتی ملائی میں لپیٹ کر صبح اور شام لیں۔ جریان و احتلام کے لئے مفید ہے۔لوہے کی کان میں سے پیدا ہونے والے سلاجیت کا رنگ سیاہ چکنا ذائقہ کڑوا قدر ے مٹھاس لئے ہوئے نرم اور بھاری ہوتا ہے۔ یہ سلاجیت عمدہ( اعلیٰ )ہے۔سونا کی کان میں سلاجیت زردی مائل اور ذائقہ میٹھا جبکہ چاندی کی کان کی سلاجیت تانبے کیرنگ ذائقہ کسیلا‘ کڑوا بلکہ سب سے زیادہ کڑوا ہوتا ہے۔
اصلی سلاجیت کی پہچان: جلتے ہوئے لکڑی کے کوئلوں پر اصلی سلاجیت ڈالی جائے تو وہ بالکل سیدھی اوپر کو اٹھے گی۔ پانی میں تمام گھل جائے گی۔ ذائقہ خفیف مٹھاس لئے ہوئے کڑوا ہوگا۔
مصفیٰ کرنے کا طریقہ
سلاجیت میں ایک مومی مادہ پایا جاتا ہے جسے تیز آنچ پر رکھنے سے نقصان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورج تاپی سلاجیت کو اگنی تاپی سلاجیت پر ترجیح دی جاتی ہے۔ سلاجیت تقریبا چار گنا شیر گرم یا پانی گرم میں گھول کر کپڑ چھان کر آہنی ظرف میں ڈال دیتے ہیں اور اس سیال کو دھوپ میں رکھ دیتے ہیں۔ جب اس کے اوپر کالی بالائی سی آجائے تو اسے اتار لیں بس یہی آفتابی شدھ سلاجیت ہے۔ جس کو ست سلاجیت بھی کہتے ہیں۔ ایک دفعہ سیال پرسے بالائی اتار لینے کے بعد پھر بھی بالائی آتی ہے۔ اس کو اتار کر محفوظ کر لیں۔ جب بلائی آنا بند ہو جائے تو باقی اجزاء کو ضائع کردیں۔
Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039 Phone : 080-23180000/23397836 mobile no 9343712908 |



