سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

حفظ ماتقدم, اپنے جسم کے پیغامات کو سمجھیں

اس مضمون میں ہم 8 ایسی چیزوں کا ذکر کریں گے جو آپ کا جسم آپ کو بتاتا ہے اور اگر آپ جسم کی بات سن لیں تو بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

1 ٹانگوں اور پاؤں میں کسی چیز کا رینگنا

اگر آپ رات کو ٹانگوں میں یا پاؤں میں کسی چیز کو رینگتا ہوا محسوس کرتے ہیں اور آپ کا دل چاہتا ہے کہ فوراً ٹانگوں کی جگہ تبدیل کریں تو یہ ریسٹ لیس لیگ سینڈرم ہو سکتا ہے، عام طور پر یہ رات کو سونے سے پہلے محسوس ہونا شروع ہوتا ہے اور آپ کو ڈسٹرب کرتا ہے، بہتر ہے کہ اس کے بارے میں ڈاکٹر کو بتائیں۔

2 جلد کا موٹا ہونا

جلد کے کسی بھی مسئلے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اگر جلد موٹی ہو رہی ہے اور اس پر خارش ہورہی ہے تو اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے ہارمونز میں تبدیلی، ایگزیمیا، الرجی وغیرہ ایسی صورت میں اپنے ڈر ماٹالوجیسٹ سے رابطہ کریں اور اپنا بلڈ ٹیسٹ کروائیں۔

3 ہینڈ رائیٹینگ میں تبدیلی

ناک کا بو سونگھنا بند ہونا، برے خواب اگر آپ ایسا محسوس کر رہے ہیں تو عین ممکن ہے کہ یہ نروس سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہو خاص طور پر ہاتھوں کا کپکپانا، نقل و حرکت میں سستی پیدا ہونا، آواز کا بدلنا، مسلز کا سخت ہونا وغیرہ رعشہ کی بیماری کی علامات ہوسکتی ہیں۔

4 غصہ آنا اور لڑنا وغیرہ

اچانک غصے کا پیدا ہونا اور چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا کرنا وغیرہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کی عادت ہو، اگر آپ تحمل مزاج ہیں اور آپ کے ساتھ ایسا ہورہا ہے تو یہ ڈپریشن کی علامات ہیں جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ڈپریشن بہت سے بیماریوں کی ماں ہے جو صحت کو تباہ کردیتی ہے۔

5 زیادہ نیند آنا شروع ہوجانا

اگر آپ کو رات کی نیند لینے کے باوجود دن میں کہیں بھی بہت زیادہ نیند آ رہی ہے تو یہ ہائپرسومنیا ہوسکتا ہے کچھ آٹو ایمیون بیماریاں جس میں آپ کا ایمیون سسٹم غلطی سے جسم پر اٹیک کرتا ہے آپ کو کہیں بھی نیند پیدا کر سکتا ہے۔

6 آنکھوں کا رنگ بدلنا

اگر آنکھ کی پتلی کے گرد سفید یا گرے رنگ کا رنگ بن رہا ہے تو یہ علامات ہیں ہائی کولیسٹرال کی، ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ یہ رنگ بینائی پر کوئی اثر نہیں ڈالتا اور کولیسٹرال کنٹرول کرنے سے ختم ہو سکتا ہے۔

7 زیادہ نمکین چیزیں کھانے کو دل کرنا

نمکین چیزیں سب ہی کھاتے ہیں مگر اگر آپ کا دل صرف نمکین اشیا کھانے کو کر رہا ہے اور بہت زیادہ کر رہا ہے تو یہ نشانی ہوسکتی ہے جسم میں آئرن کی کمی کی۔ اینیما کی اور پانی کی کمی کی۔

8 بہت زیادہ پیاس لگنا

بہت زیادہ پیاس کا لگنا عام طور پر ہمارے کھانے سے جڑا ہوتا ہے اگر زیادہ مرچ مصالحوں والے کھانے کھا لیں تب بھی بہت زیادہ پیاس لگتی ہے مگر اگر پیاس مٹ ہی نہیں رہی تو یہ نشانی ہوسکتی ہے ذیابطیس کی اس لئے فوراً اپنا بلڈ گلوکوز ٹیسٹ کریں۔

9 برف چوسنے کو دل کرنا

برف چوسنا عام طور پر گرمی میں ٹھنڈک کا باعث بنتا ہے مگر اگر آپ کا مسلسل اس کام کو کرنے کو دل چاہ رہا ہے تو یہ نشانی ہو سکتی ہے کہ آپ میں آئرن کی کمی ہے یا اینیما ہے۔

نوٹ: ان علامات کو پہلے مرحلہ پر ہی پہچان کر معالج سے رجوع کریں اور اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ اگر کوئی بیماری ہے تو اس کا بر وقت علاج ہوسکے۔ ٭

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/DYz0EGs75mn1TVvHtOaRiJ
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya

متعلقہ خبریں

Back to top button