اسپورٹس

میں نے گزشتہ ڈھائی سال میں بہت کچھ سیکھا ہے :وراٹ کوہلی

دبئی،9ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کوہلی Virat Kohli  نے گزشتہ تین سالوں میں خود کو بہت بدلا ہے اور یہ اس وقت ظاہر ہوا جب انہوں نے اپنی 71 ویں بین الاقوامی سنچری اسکور کرنے کے بعد مسکراتے ہوئے اپنی شادی کی انگوٹھی کو بوسہ دیا۔کوہلی کو اپنی بین الاقوامی سنچری کے لیے 1020 دن انتظار کرنا پڑا۔ ہندوستانی کرکٹ کے شائقین کے لیے بھی اس کا بہت طویل انتظار تھا۔ انتظار ختم کرتے ہی اس نے سکون کی سانس لی۔ انہوں نے 71ویں سنچری کا جشن پہلے کی طرح جوش و خروش سے نہیں منایا۔افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں سنچری بنانے کے بعد کوہلی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

کوہلی نے جمعرات کو 61 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رنز بنائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے افغانستان کو 101 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ملی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے تھے کہ میں یہ غلطی کر رہا ہوں۔ میں نے اپنے بہترین وقت کی ویڈیوز دیکھی اور میرا رویہ پہلے جیسا تھا۔ میری تکنیک پہلے جیسی تھی، فرق صرف اتنا تھا کہ میں کسی کو سمجھا نہیں پا رہا تھا کہ میرے ذہن میں کیا چل رہا ہے۔

کوہلی نے کہا کہ بالآخر ایک شخص کے طور پر آپ جانتے ہیں کہ آپ کس پوزیشن پر ہیں۔ لوگوں کی اپنی رائے ہو گی لیکن ہو سکتا ہے وہ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔کوہلی نے تقریباً تین سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنائی اور وہ بھی ایسے فارمیٹ میں جس کی انہیں امید کم تھی۔ اپنی 71ویں سنچری کے ساتھ انہوں نے سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریوں کے معاملے میں رکی پونٹنگ کی برابری کر دی۔ سچن تندولکر 100 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button