اگرچہ سردیوں کے موسم میں پانی کی طلب زیادہ محسوس نہیں ہوتی ہے لیکن یونیورسٹی آف ایلی نوئیس کے محققین نے ایسی وجوہات فراہم کی ہیں، جو آپ کو ایک گلاس اور پانی پینے پر مجبور کرسکتی ہیں۔ غذا پر سادہ پانی کی مقدار کے اثرات جاننے کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پانی کی کمی روزانہ کی کھپت میں اضافہ، وزن کو کم کرنے کے لئے اہم ہوسکتا ہے۔ محققین نے کہا کہ ایسے لوگ جو اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں یا شکر سوڈیم اور چربی کے استعمال کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا علاج ’سادہ پانی‘ سے کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق سے ظاہر ہوا کہ شرکاء کی بڑی تعداد جنہوں نے پانی کی روزانہ کی انٹیک میں فیصد اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے فی دن توانائی کی مطلوبہ کھپت سے کم یعنی کم حرارے لئے تھے۔ پروفیسر رویو پینگ این نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پانی نل کے ذریعے پیا جاتا ہے یا کولر بوتل کے ذریعے، ان سب کاغذ پر ایک ہی اثر تھا۔ محققین کو پتہ چلا کہ سادہ پانی کے تناسب میں صرف ایک فیصد اضافے سے آپ فی دن شکر، کولیسٹرول، سوڈیم کے استعمال میں کمی کرسکتے ہیں اور جو لوگ فی دن ایک گلاس، دو گلاس یا تین گلاس کا اضافہ کرتے ہیں، ان میں سادہ پانی کے فوائد کو نمایاں طور پر زیادہ پایا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق محققین نے ایک قومی صحت اور غذائیت کے جائزے کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا ہے جس میں اندازاً 18 ہزار سے زائد امریکی بالغان کی غذائی عادات کا ریکارڈ درج تھا۔ سروے میں شرکاء سے دس روز کے دوران کسی بھی دو دن کے کھانے پینے کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ ایک شخص نے ایک دن میں غذا اور مشروبات وغیرہ کے ذریعے پانی کی جتنی مقدار حاصل کی تھی، اسے محققین نے فی صد کے طور پر حساب کتاب میں شامل کیا تھا۔ جبکہ چائے، سبز چائے یا کافی کو سادہ پانی کے ذرائع کے طور پر شامل نہیں کیا گیا۔
محققین کو پتہ چلا کہ اوسط بالغ افراد نے چار گلاس سے کچھ زیادہ یعنی 4.2 گلاس پانی روزانہ کی بنیاد پر پیا تھا، جو کہ ان کی کل غذائی پانی کی مقدار کا تقریباً 30 فیصد سے زیادہ تھا۔ شرکاء کی فی دن وسط کیلوریز کی مقدار 2157 تھی۔ جس میں 125 حرارے میٹھے کھانوں اور مشروبات سے حاصل ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 432 حرارے اسنیک، پیسٹری جیسی چیزیں کھانے سے حاصل کئے تھے۔
محقق نے لکھا کہ فی دن سادہ پانی کے تناسب میں 1% فیصد اضافہ کرنے سے شرکاء کی 8.6 کیلوریز کی انٹیک کم ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں شرکاء نے ایک فیصد سادہ پانی کے اضافے کے ساتھ 0.74 گرام شکر کم کھائی تھی، اسی طرح 9.8 گرام کم سوڈیم اور 0.88 گرام کولیسٹرول کی کم مقدار استعمال کی تھی۔ تاہم محققین نے کہا کہ جن لوگوں نے ایک دن میں ایک گلاس یا دو گلاس اضافی پینا شروع کیا تھا۔ انہوں نے اندازاً 250 گرام کم حرارے، 18 گرام کم شکر، 335 ملی گرام کم سوڈیم اور 21 گرام کولیسٹرول کم کھایا تھا۔
محققین کے مطابق غذا پر سادہ پانی کی مقدار کے اثرات تمام نسل، قومیت، تعلیم، آمدن کی سطح اور مختلف جسانی وزن رکھنے والے لوگوں کے لئے ایک ہی جیسے تھے۔ تاہم تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سادہ پانی کے اثرات مردوں اور بالغ نوجوانوں میں زیادہ نمایاں تھے۔



