سرکہ (vinegar making) مختلف پھلوں جیسے کہ سیب ،اناج، جوَ اور انگور وغیرہ کے جوس کو فرمنٹیشن (fermentation)کے عمل سے (aerobic) ماحول یعنی جس میں آکسیجن موجود (vinegar benefits) ہو سے گزار کر بنایا جاتا ہے۔یہ شراب بنانے کے عمل سے اسطرح مختلف ہے کہ وہ آکسیجن کے بغیر ماحول (anaerobic) میں بنائی جاتی ہے۔ سرکہ میں 4 فیصد اسیٹک ایسڈ (Acetic Acid) ہوتا ہے۔اسکے رنگوں اور ذائقوں میں فرق اسکی (base) کی وجہ سے ہوتا ہے۔
سرکہ میں پروٹین اور (starch) کی تھوڑی مقدار پائی جاتی ہے 100 گرام سرکہ میں صرف 16 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ اس میں سوڈیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، آئرن، زنک اور کلورین بھی پائی جاتی ہے لیکن اسمیں کوئی وٹامن نہیں ہوتا۔ یہ ہاضمہ میں مدد دیتا ہے.
ابن سینا نے اپنی مشہور کتاب قانون ِ طب میں سرکہ (vinegar benefits) کو خون روکنے والی طاقتور ترین دوائیوں میں سے ایک کہا ہے۔اگر کسی بیرونی زخم پر اسے لگایا جائے تو یہ خون کا بہاؤروک کر سوجن سے بچاتا ہے۔مارٹن ڈیل (MartinDale) انسائیکلوپیڈیا کے مطابق سرکہ کے کئی فوائد ہیں۔
یہ غیر تیزابی الکلائن سے ہونے والے زہریلے پن سے بچاتا ہے۔بخار کی صورت میں پانی میں سرکہ (vinegar making) ملا کرسر کی پٹیاں کرنے سے بخار اتر جاتا ہے۔کالی بالوں والی زبان کا علاج کرنے کے لئے جو پینسیلین (Penicillin) یا ٹیٹراسیلین (Tetracyline) جیسی جراثیم کش ادویات کے استعمال سے ہو جاتی ہے۔اسکا علاج ایک ہفتے کے لئے روزانہ ایک سے دوبار لگانے سے ہو جاتا ہے۔
ورم مفاصل یا گنٹھیا کے درد کو مٹانے کے لئے سرکہ ملے پانی کی پٹیاں درد والی جگہ پر رکھنے سے آرام آجاتا ہے۔جیلی فش اور شہد کی مکھی کے ڈنگ کا علاج کرنے کے لئے نمک اور سرکہ کی برابر کی مقدار ملا کر ڈنک والی جگہ پر لگائیں آرام ہوجائے گا۔یہ دمہ اور گیس کے مسائل کو بھی حل کر دیتا ہے۔کچھ لوگ اس سے منہ کی بدبو اور گلے کی سوزش مٹانے کے لئے بھی غراروں کے طور پر استعمال کرنے کو کہتے ہیں۔
یہ انگلیوں کی پوروں کی سوزش (Felons)کی روک تھام اور راج پھوڑ ا (Carbuncles) میں بھی مدد کرتا ہے۔یہ چھالوں پر بڑی تیزی سے اثر کرتا ہے۔جب تیل کے ساتھ ملا کر اسے سر میں لگایا جائے تو یہ سر درد کا علاج کرتا ہے جو گرمی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔یہ مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے اور اشتہا میں اضافہ کرتا ہے۔
حضرت جابررضی اللہ تعالی ٰعنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے روٹی پیش کی گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کیا کچھ ڈبو کے کھانے کے لئے ہے؟ جواب ملا، نہیں، صرف کچھ سرکہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ڈبو کر کھانے کے لئے سرکہ ایک اچھی چیز (vinegar benefits) ہے۔
حضرت جابررضی اللہ تعالی ٰعنہ فرماتے مجھے سرکے سے پیار ہوگیا تھا جب سے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسکے بارے میں سنا۔ اور طلحہ ابن نفس نے فرمایا کہ مجھے سرکے سے پیار ہوگیا تھا جب سے میں نے جابر سے اسکے بارے میں سنا۔ (مسلم ابو داؤد نسائی)
غرض یہ کہ اسلامی روایات کے مطابق سرکہ (vinegar making) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چار پسندیدہ مصا لحوں میں سے ایک ’’رحمت کیا گیا‘‘ مصالحہ کہا جاتا ہے۔



