صحت اور سائنس کی دنیا

بالوں اور جلد کیلئے السی کے استعمال کے ٹوٹکے

السی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالا مال ہے۔ السی کے چھوٹے چھوٹے بیج نہ صرف بطور غذابے حد فائدے مند ہیں بلکہ یہ جلد اور بالوں پر استعمال کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہیں۔ اس کا استعمال کرنے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ آپ کو کبھی پارلر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ السی سے ہونے والے اسکن اور ہیئڑ ٹریٹمنٹ کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

ہیرجیل: ایک چوتھائی کپ السی ایک کپ پانی میں ڈال دیں۔ رات بھر السی کو بھیگا رہنے دیں۔ ایک پین میں اس مکسچر کو درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب اچھی طرح کھول جائے تو لیونڈر آئل کے قطرے ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو ڈبے میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ یہ جیل گھنگریالے بالوں کی اسٹائلنگ کے لئے بہت اچھا ہے۔ البتہ ہر قسم کے بالوں پر اس کا استعمال کیا جا سکتاہے۔

سر کی خشکی: خشکی دور کرنے کے لئے نہانے سے سے آدھا گھنٹہ پہلے السی کا تیل لگائیں۔ اس کا باقائدہ استعمال نہ صرف سر کی خشکی دور کرتاہے بلکہ بالوں کو بھی مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔

السی سے فیشل: دو کھانے کے چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچ السی کا تیل ملا دیں۔ اسے چہرے پر براہ راست لگائیں۔ یہ جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس سے چہرے پر روزانہ مساج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے جلد کی خشکی اور کیل مہاسے جیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔

اسکن الرجی: جن کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے انہیں خشکی یا زیادہ میک اپ کے استعمال سے جلد پر الرجی ہوجاتی ہے۔ ایسے میں کوکو بٹر اور السی کا تیل ملا کر الرجی والی جگہ پر لگائیں۔ اس جیل سے بدبو نہیں آتی اور یہ الرجی کو دور کردیتا ہے۔

اسکرب: دہی، شہد اور السی پائوڈر کو ہم وزن ملا کر مکسچر بنالیں۔ اس سے 10منٹ تک اسکن کو اسکرب کریں اور پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد پر سے مردہ خلیات جھڑ جاتے ہیں اور جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے: سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لئے روزانہ سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد السی کا تیل لگائیں۔ ایک ہی ہفتے میں حلقے غائب ہونے لگیں گے اور آنکھوں کے گرد کی جلد نرم و چمکدار ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button