اسکن ٹیگز عام طور پر گردن، بغلوں کے درمیان اور آنکھوں میں پلکوں کے نیچے اور سینے پر نمودار ہوتے ہیں اور بے ضرر ہوتے ہیں جسکا علاج نہ بھی کیا جائے تو کوئی نْقصان نہیں ہوتا لیکن اگر آپ ان ٹیگز کی وجہ سے اْلجھن محسوس کرتے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کی خوبصورتی کو خراب کر رہے ہیں تو اس آرٹیکل میں ان ٹیگز کو ختم کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکے ذکر کیے جائیں گے جن کو استعمال کر کے آپ ان ٹیگز سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
کیلے کا چھلکا
کیلے کا چھلکا بھی انتہائی مْفید چیز ہے خاص طور پر اگر آپ کی جلد پر ٹیگز ہیں تو یہ کیلے کے چھلکے کی مدد سے خْشک کرکے ختم کیے جاسکتے ہیں، کیلے کے چھلکے کو سکن ٹیگ پر لگادیں اور اوپر سے کوئی پٹی یا ٹیپ لگا کر اسے ساری رات لگا رہنے دیں اور اس عمل کو روزانہ دہرائیں جب تک ٹیگ خشک ہوکر اتر نہیں جاتا۔عام طور پر کیلے کے چھلکے سے 3 سے 4 ہفتے میں ٹیگ ختم ہوجاتا ہے۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ ایک اکسیر ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے اور آپ اس کو استعمال کرتے ہوئے سکن ٹیگز کو بھی ختم کر سکتے ہیں، روئی کو سیب کے سرکے میں بھگو کر ٹیگ کے اوپر لگادیں اور اوپر سے پٹی یا ٹیپ لگادیں اور ساری رات لگا رہنے دیں اور اس عمل کو روزانہ جاری رکھیں۔عام طور پر اس سیب کے سرکے سے اسکن ٹیگ دو سے چار ہفتے میں ختم ہو جاتا ہے۔
لہسن
لہسن جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے اور سکن ٹیگز کے لئے لہسن کو پیس کر ٹیگ پر لگا کر پٹی یا ٹیپ سے باندھ دیں اور روزانہ اس عمل کو ٹیگ ختم ہونے تک جاری رکھیں، یہ طریقہ بھی 3 سے چار ہفتے لیتا ہے مگر اگر آپ لہسن کو ساری رات لگائے رکھیں گے تو بہت جلد نتائج بھی مل سکتے ہیں۔
وٹامن E لوشن
اسکن ٹیگ بننے کی ایک بڑی وجہ عْمر کا بڑھنا ہے اور وٹامن ای عْمر کے اثرات کو جلد پر ظاہر ہونے سے روکتا ہے اور جلد پر جھریاں نہیں پڑنے دیتا۔ وٹامن ای سے بھرپور کوئی لوشن یا وٹامن ای کے کیپسول لے لیں اور اسے روزانہ اسکن ٹیگ پر لگائیں اور چند ہی دنوں میں اسکن ٹیگ ختم ہو جائے گا۔
ٹی ٹری آئل
ٹی ٹری آئل ہماری جلد کے لئے انتہائی مفید ہے یہ جلد کو نرم و نازک اور چمکدار بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کیساتھ آپ سکن ٹیگز کو بھی ختم کر سکتے ہیں، روزانہ ٹی ٹری آئل کو سکن ٹیگ پر مالش کریں اور کْچھ دنوں کے اس عمل سے سکن ٹیگ ختم ہوجائے گا۔
فلورائڈ ٹوتھ پیسٹ، میٹھا سوڈا اور کسٹر ائل
کسی بھی سفید ٹوتھ پیسٹ میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا اور کسٹر آئل شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ روزانہ اسکو سونے سے پہلے ٹیگ پر لگادیں اور سوجائیں، یہ طریقہ دو سے تین ہفتے کے اندر اسکن ٹیگ کو خشک کرکے اتار دے گا۔
دھاگے کیساتھ
اسکن ٹیگ کو احتیاط کیساتھ کسی دھاگے سے باندھ دیں اور پھر خْشک ہونے تک بندھا رہنے دیں۔
پیاز کے ساتھ
پیاز کاٹ کر اْسے نمک لگا کر ساری رات پڑا رہنے دیں اور صبح کو اْس پیاز کا پانی نکال کر اْسے سکن ٹیگ پر لگائیں یہ طریقہ عام طور پر 10 سے 12 دن میں اسکن ٹیگ کو ختم کردیتا ہے۔



