صحت اور سائنس کی دنیا

کمر درد کی شکایت

بہت سے لوگوں کو کمر درد کیلئے کسی لمبے چوڑے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بغیر نسخے کے دستیاب درد دور کرنے کی دوائیں ہی اسے ٹھیک کر دیتی ہیں۔ بہت شدید درد کی صورتوں میں ذرا سخت علاج کی ضرورت پیش آسکتی ہے

کمر درد ایک عام طور پر سننے میں آنے والی جسمانی شکایت ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے شکار ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی کمر کے درد کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں میں یہ ایک مستقل شکل اختیار کر لیتی ہے۔ کمردرد بہت معمولی تدابیر سے خود بخود ٹھیک بھی ہو جایا کرتا ہے اور بعض کیسوں میں اس کے علاج کے لئے معالج کے پاس بھی جانا پڑ سکتا ہے جو اس کے علاج کے لیے کھانے کی دوائیں یا ٹیکے تجویز کرتے ہیں اس کے بہت کم مریض ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں اس کے علاج کے لیے جراحی کے عمل سے گزرنا پڑے۔

کمر درد کی وجوہات

کمر کے پٹھوں کا کھنچاؤ: یہ کمر درد کی وجوہات میں سب سے عام وجہ ہے جو کسی بھاری وزن کے غلط طریقے سے اٹھانے یا کمر کو جھٹکا لگنے سے جنم لیتی ہے۔ یہ بہت زیادہ جسمانی مشقت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔

تا دیر بیٹھے رہنا یا بیٹھنے کا غلط انداز

کمر کی قدرتی ساخت خرابی: کمر کی قدرتی ساخت میں ریڑھ کی ہڈی ایک ستون کا کام کرتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی دراصل ریڑھ کے مہروں پر مشتمل ہوتی ہے جو ایک دوسرے میں سلسلہ وار پیوست ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک نرم اسفنج کی طرح کی کُرّی ہڈی ہوتی ہے۔ جسے ڈِسک (Disk) کہتے ہیں۔ اس ڈسک کی کوئی بھی خرابی، مہروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے کمر کے درد کا سبب بنتی ہے۔

(Arthritis): کمر کے مہروں کے جوڑوں کی خرابی سے جنم لینے والی کمر درد کی وجوہات میں سے ایک ہے یا ہڈیوں کا بھر بھرا پن (Osteoporosis)؛ریڑھ کی ہڈی میں میں کینسر یا غیر کینسر گلٹی کا بننا؛ اورگردوں میں انفکشن یا پتھری ۔

کمر درد کا علاج

بہت سے لوگوں کو کمر درد کیلئے کسی لمبے چوڑے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بغیر نسخے کے دستیاب درد دور کرنے کی دوائیں ہی اسے ٹھیک کر دیتی ہیں۔ بہت شدید درد کی صورتوں میں ذرا سخت علاج کی ضرورت پیش آسکتی ہے جو لازمی طور پر کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے اور نگرانی میں ہی ہونا چاہیے۔

ادویات

درد کش ادویات کے بجائے ایسی دوائیں استعمال کرنی چاہئے جو مرض کے اصل سبب کو دور کرے، عام دستیاب درد کش ادویات نقصاندہ ثابت ہوتی ہیں۔ یونانی دواؤں کے ذریعہ آسان علاج کیا جاسکتا ہے۔

مقامی استعمال کی دوائیں

کمر درد کے علاج کیلئے کھانے کی ادویات کے علاوہ مقامی طور پر ملنے کی ادویات کریموں اور مالش کے تیلوں کی صورت میں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ ایسی کریموں میں دافع درد اور سوجن اور درد کا احساس ختم کرنے والی دوائیں شامل ہوتی ہیں۔ شدید کمر درد کی وجہ سے ہونے والی بے سکونی کے علاج کے لئے افیونی مرکبات پر مشتمل دوائیں بھی استعمال کروائی جاتی ہیں۔ لیکن ان کا زیادہ اور لگاتار استعمال ان کا عادی بھی بناسکتا ہے۔ عضلات کو ڈھیلا کرنے والی ادویات ریڑھ کے عضلات میں تناؤ کو دور کر کے کمر درد کی وجوہات کے خاتمے کا کام کرتی ہیں۔

مایوسی دور کرنے والی دوائیں

مایوسی دور کرنے کی دوائیں گو کسی اور مقصد کیلئے بنی ہوتی ہیں لیکن کمر میں شدید درد کی صورت میں ان کا استعمال بھی کروایا جاتا ہے کیونکہ یہ نظامِ اعصاب کے ان مراکز پر بھی اثر رکھتی ہیں جو کسی درد کے رد عمل کے اظہار میں کسی مخصوص کردار کی حامل ہوتی ہیں۔

اہم نوٹ: ہر قسم کی دوا یا علاج ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں، خود علاج سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button