دہی انسانی صحت کے لئے مفید ترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ یہ کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پروٹین سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو مسلز مضبوط بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے کے بعد دہی کا استعمال کیا جائے تو یہ کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دیگر کھانوں کی غذائیت جذب کرنے میں بھی انسانی جسم کے معاون کا کام کرتا ہے۔
یہ بہترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے یعنی جسم کو زہریلے مادے اور خطرناک مواد سے پاک بھی کرتا ہے۔ دہی میں موجود بیکٹیریا قوت مدافعت میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔ اس طرح اس میں انسانی جسم کے لئے ضروری وٹامنز بھی کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اسے سر پر لگاکر آپ خشکی سے نجات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای، زنک اور فاسفورس ہوتے ہیں جو انسانی جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں۔



