سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

جوانی برقرار رکھیں,بڑی آنت کی صفائی کے چند طریقے

بڑی آنت کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے کے 8 طریقے ذکر کئے جائیں گے جن پر عمل کر کے آپ صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں۔

انسان کی بڑی آنت تقریباً 5 فٹ لمبی ہوتی ہے اور ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں اس کا انتہائی اہم کردار ہے ، اور اگر اسے نظر انداز کردیا جائے تو ہم بہت ساری تکلیف دہ بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔اس مضمون میں بڑی آنت کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے کے 8 طریقے ذکر کئے جائیں گے جن پر عمل کر کے آپ صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں۔

وٹامن سی اپنی خوراک میں وٹامن سی کی مقدار کو بڑھائیں، یہ وٹامن ہمیں بہت سارے فروٹس اور سبزیوں سے حاصل ہو سکتا ہے اور یہ وٹامن بڑی آنت میں سے گندگی کی صفائی کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پروبائیوٹیک کا استعمال زیادہ کریں، دہی پروبائیوٹیک حاصل کرنے کا سب سے بہترین Source ہے جس میں شامل دوست بیکٹریا بڑی آنت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے، جدید تحقیق کے مطابق یہ بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے اور Bowel Movement کو بہتر بناتا ہے۔دہی کے علاوہ آپ پروبائیوٹیکس سیب کے سرکہ سے حاصل کر سکتے ہیں اور پنیر کی کچھ قسمیں بھی پروبائیوٹیکس سے بھر پور ہوتی ہیں۔

سٹارچ کو خوراک کا حصہ بنائیں سٹارچ آپ کو بہت سی سبزیوں اور پھلوں سے حاصل ہو سکتی ہے خاص طور پر آلو، چاول ، سبز کیلے وغیرہ اس سے بھر پور ہوتے ہیں اور یہ جسم میں Gut Microflora کی تعداد کو بڑھاتی ہے جو بڑی آنت کے لئے انتہائی مفید ہے اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے۔

پانی کم پانی پینے سے قبض جیسی بیماریوں کے علاوہ اور بہت سی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، اس لئے روزانہ کم از کم ڈیڑھ سے دو لیٹر پانی کو اپنی خوراک حصہ بنائیں۔اس کے علاوہ ایسی پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو اسے اپنی خوراک میں شامل کریں جیسے کھیرا، تربوز، ٹماٹر، اور سٹرابریز وغیرہ۔
فائبر والے کھانے فائبر سے بھرپور کھانے خوراک کو ہضم کر کے خارج کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور فائبر سے بھرپور کھانے بڑی آنت کو گندگی سے صاف کر دیتے ہیں۔سبز پتوں والی سبزیاں، دالیں، بروکلی وغیرہ میں فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے لہٰذا ان کھانوں کو روزانہ کی خوراک میں شامل کریں۔

قہوے ادرک کا قہوہ، سبز چائے کا قہوہ، اور دیگر قہوے بڑی آنت کی صفائی کرنے میں مددگار ہیں اور یہ خوراک کو ہضم کرنے اور جز بدن بنانے میں بھی انتہائی مفید ہیں، یہ خوراک میں شامل چکنائی کو جمنے نہیں دیتے اور نظام انہظام کو بہتر بناتے ہیں۔

نمک نمک بھی بڑی آنت کی صفائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، نہار منہ گرم پانی میں تھوڑا نمک شامل کر کے پی لینے سے بڑی آنت کی صفائی ہو جاتی ہے اور کوشیش کریں کے پنک سالٹ جسے ہمالیہ کا نمک بھی کہتے ہیں وہ استعمال کریں۔ ورزش انسانی جسم کو چاک و چوبند رکھنے کے لئے ورزش بہت ضروری ہے اس لئے اسے اپنی روزنہ کی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ جسم کا ایمیون سسٹم ٹھیک ہو اور آپ کے جسم کے سارے اعضا ٹھیک سے کام کریں۔٭

متعلقہ خبریں

Back to top button