کیسٹر آئل (ارنڈی) کا یہ فائدہ آپ کیلئے بھی مفید
پیاز کے پانی میں بھی کیسٹر آئل ملا کر لگانے سے گرتے بالوں کی شکایت میں فائدہ ہوتا ہے۔
بالوں کا لمبا گھنا ہونا ہر ایک کو پسند ہوتا ہے اور ہم سب ہی بالوں کی خوبصورتی کیلئے طرح طرح کے نسخے بالوں میں لگاتے رہتے ہیں۔ کیسٹر آئل کی افادیت بالوں کیلئے ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کس طرح کیسٹر آئل ہمارے بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط اور سخت بنانے میں کار آمد ہوتا ہے۔ آئیے آج بیوٹی کارنر آپ کو کیسٹر آئل کا استعمال اور فائدے بتارہا ہے آپ بھی جانیں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔
اگر آپ کیسٹر ارنڈی آئل سے اپنے بالوں میں مالش کریں گے تو یہ آپ کی نہ صرف جڑوں کو مضبوط بنائے گا بلکہ سر میں خون کی گردش کو فعال کرے گا جس سے خون پورے سر میں باآسانی دوڑے گا۔
کیسٹر آئل کو انڈے کی زردی میں ملا کر بالوں میں مالش کریں اور ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ مطلوبہ وقت کے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔
پیاز کے پانی میں بھی کیسٹر آئل ملا کر لگانے سے گرتے بالوں کی شکایت میں فائدہ ہوتا ہے۔کیسٹر آئل کو ناریل کے تیل اور جوجوبا آئل میں ملا کر لگانے سے آپ کو بالوں میں بہترین فائدہ نظر آئے گا لیکن یہ تینوں تیلوں کا استعمال ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کریں اس سے گنج پن کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔ادرک کے تیل میں کیسٹر آئل شامل کرکے بالوں میں لگانے سے آپ کو خشکی میں بھی مدد ملے گی اور بالوں کی نشو ونما بھی زبردست ہوگی۔کسٹر آئل ایک گرم تیل ہے اس کے روزانہ استعمال سے گریز کریں البتہ زیادہ شکایت کی صورت میں آپ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرلیں۔



