سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

چاول کے پانی میں چھپے مہنگے حیران کن راز

اس کا روزانہ اگر آپ استعمال کریں گی تو آپ کی ڈھیلی ڈھیلی لٹکی ہوئی تمام جلد کا بھی خاتمہ باآسانی اور سستے پیسوں میں ہوجائے گا۔

 Rice Water

چاول سے بریانی کا تصور ذہن میں نہ آئے یہ تو ممکن ہی نہیں ہے لیکن آج بیوٹی کارنر خواتین کے لئے لایا ہے چاول کے پانی کے ایسے بہترین نسخے جن کو جان کر آپ چاول کا بھیگا ہوا پانی ہرگز نہیں پھینکیں گی، کیونکہ یہ آپ کے حسن میں اضافہ کرتا ہے رنگ گورا، کیل مہاسوں کا خاتمہ اور اور بھی بہت کچھ۔ چاول کا پانی آپ کے چہرے کی ایسی کلینزننگ کرتا ہے جو آپ کو سیلون میں بھی نہیں مل سکتی۔ اس لئے پکانے سے پہلے ذرا سا چاول کا بھیگا پانی چہرے پر لگالیں اور کھانا پکنے کے بعد منہ دھولیں۔ لیجئے کھانا بھی تیار، چہرہ بھی جواں۔

اس کا روزانہ اگر آپ استعمال کریں گی تو آپ کی ڈھیلی ڈھیلی لٹکی ہوئی تمام جلد کا بھی خاتمہ باآسانی اور سستے پیسوں میں ہوجائے گا۔

اگر آپ کی یا آپ کے بچوں کی جلد پر دانے کیل مہاسے ہوگئے ہیں سوزش ہورہی ہے تو چاول کا یہ پانی آپ اپنے ساتھ ساتھ ان کے بھی چہروں پر لگادیں اس کی افادیت سے دانے، کیل مہاسے اور دانوں کے بعد سوزش تمام تکلیفوں کی چھٹی ہوجائے گی۔

بالوں کو دھونے کے لئے بھی چاول کے پانی کا استعمال کرلیں پھر دیکھیں کیا چمکدار بال ہوجائیں گے اور کنڈیشننگ بھی بالکل فری میں۔ اس کے لئے آپ بال دھوتے وقت پہلے چاول کے پانی کو بالوں میں لگا کر مالش کریں اب سادے پانی سے دھولیں، دیکھیں بال صاف بھی ہوگئے اور کنڈیشنر بھی لگ گیا۔

سورج کی گرمی سے چہرے یا جلد کی رنگت میں کالا پن آگیا ہے یا کسی اور وجہ سے تو آپ کے لئے یہ چاول کا بھیگا پانی مہنگا سیرم ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اس پانی سے منہ یا جلد کو دھونا معمول بنالیں، پھر آپ خود اپنے آپ میں واضح فرق دیکھیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button