حیرت انگیز فوائد،خواتین کیلئے میتھی دانہ نعمت خداوندی
ذیل میں ہم کچھ ایسے گھریلو نسخے بتار رہے ہیں جن پر عمل کرکے خواتین ان مسائل سے نجات پا سکتی ہیں۔
میتھی دانہ کے فوائد اور خواتین کی صحت کو بہتر کرنے کے لئے اس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے۔ میتھی دانہ ہارمونز کی ترتیب کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بہترین دوائی کے طور پر مانا جاتا ہے اور بہت سی خواتین اسے استعمال بھی کرتی ہے۔ ذیل میں ہم کچھ ایسے گھریلو نسخے بتار رہے ہیں جن پر عمل کرکے خواتین ان مسائل سے نجات پا سکتی ہیں۔
ہارمونز کی بے ترتیبی: ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں ابال کر پینے سے ہارمونز کی بے ترتیبی درست ہوجاتی ہے۔ اس چائے کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہارمونز کی ترتیب کے لئے یہ چائے جادوئی طرح سے کام کرتی ہے۔
اسٹریس اور پریشانی کا علاج: اگر آپ مسلسل پریشان ہیں اور آپ کو بہت زیادہ ذہنی تناؤ رہتا ہے تو اس نسخے پر عمل کرکے آپ اپنا اسٹریس لیول کم کرسکتی ہیں۔ اس کے لئے میتھی دانہ، لیموں کا رس، شہد، تلسی کے چند پتے اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ اسٹریس لیول میں ضرور کمی آئے گی۔
ماہواری کے درد میں کمی: ایک چٹکی میتھی دانہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے ماہواری کے درد سے نجات مل سکتی ہے۔ ایام مخصوصہ سے دو یا تین دن پہلے بھی اگر اس نسخہ پر عمل کیا جائے تو ماہواری کی وجہ سے ہونے والی دوسری پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔
بلیک ہیڈ کے خاتمے کیلئے: تین کھانے کے چمچ میتھی دانہ دوکپ پانی میں ابالیں اتنا ابالیں کہ پانی آدھ رہ جائے۔ اب میتھی دانہ کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو اپنے پر بلیک ہیڈز اور کھلے مسام پر لگا لیں۔ اسے خشک ہونے دین پھر چہرے پر اسکر ب کرکے اْتار لیں۔ پہلی دفعہ کے استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے اور روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔میتھی دانہ کے پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور پوری رات لگا رہنے دیں۔ صبح نیم گرم پانی دھو لیں۔ اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بال گھنے ہوتے ہیں۔
نئی ماؤں کیلئے: میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی میتھی دانے کے استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔میتھی دانہ ہرطرح سے خواتین کیلئے بہترین ہے۔



