سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

عام جڑی بوٹی گلوئے سے اپنی جوانی برقرار رکھیں

اگر آپ ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہنا چاہتے ہیں اور بیماریوں سے اپنے جسم کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو۔۔۔

اگر آپ ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہنا چاہتے ہیں اور بیماریوں سے اپنے جسم کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو زیادہ تردد کی ضرورت نہیں بس یہ ایک پتہ آپ کو 80 سال تک بیمار نہیں ہونے دے گا۔ زمین پر ایک ایسا پودا بھی ہے جس کے پتے کا اگر آپ مسلسل استعمال کرتے ہیں تو 80سال تک آپکو کوئی بھی بیماری نہیں لگے گی۔ اور اگر آپ بیمار ہیں تو اس پتے کے استعمال سے کھانسی سے لیکر کینسر تک خطرناک بیماریوں میں اس کے حیرت انگیز اثرات خود محسوس کر سکتے ہیں۔چند ہی دنوں میں خطرناک بیماریوں کو ختم کرنے کی اس میں حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے۔ یہ پودا تقریباََ ہر علاقے میں ہی پایا جاتا ہے، ہم بات کر رہے ہیں گلوئے کی، گلوئے کی جڑ اور بیل جتنی مفید ہے اس کے پتے بھی ہماری صحت کیلئے ہزار گنا زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

عموماََ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ گلوئے کی جڑ کو تو استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے پتے کو پھینک دیتے ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ گلوئے کے پتوں میں ایسے فوائد پائے جاتے ہیں جس کے ذریعے آپ 80 سال تک صحت مند رہ سکتے ہیں۔ گلوئے کے پتے کن امراض میں فائدہ مند اور اس کا استعمال کب اور کیسے کرنا ہے اس سوال کا جواب درج ذیل ہے۔

کینسر میں فائدہ مند ہوتا ہے: کینسر ایک نہایت خطرناک بیماری ہے گلوئے کے پتے مسلسل استعمال کرنے سے کینسر سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔گلوئے کے پتوں کا استعمال انسانی جسم میں کینسر کے سیلز کو ختم کر دیتا ہے جبکہ آئندہ کیلئے کینسر ہونے کے امکان کو بھی بالکل ختم کردیتا ہے۔اگر آپ کینسر جیسی خطرناک بیماری سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو صبح سویرے گلوئے کے پتوں کا خالی پیٹ استعمال کریں، روزانہ ایک یا دو پتے کینسر کے خلاف نہایت مفید تصور کئے جاتے ہیں۔

موٹاپے کو کم کرتا ہے : موٹاپے سے پریشان افراداس سے نجات حاصل کرنے کیلئے تھکا دینے والی ورزشوں کے علاوہ خوراک میں کمی بھی کردیتے ہیں مگر پھر بھی موٹاپے سے نجات حاصل نہیں کر سکتے اور آخر میں پھر وہی بڑھا ہوا پیٹ اور فالتو چربی ان کا منہ چڑا رہی ہوتی ہے۔ اگر موٹاپے سے پریشان افراد اب تک اس مسئلے پر قابو نہیں پا سکے تو انہیں گلوئے کے پتوں کا استعمال کرنا چاہئے جو کہ موٹاپے کے خلاف نہایت کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔صبح سویرے گلوئے کے دو پتے خالی پیٹ استعمال کرنے سے آپکے جسم میں میٹابولزم کا عمل درست رہتا ہے اور جسم میں موجود سخت سے سخت چربی بھی پگھلنے لگتی ہے۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پھرگلوئے کے پتوں کے استعمال کے ساتھ دن میں تیس یا چالیس منٹ کی ایکسرسائز آپکو آپکے مطلوبہ اہداف پورے کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور ایک ماہ کے اندر ہی آپکے سامنے حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

دل کے مریضوں کیلئے بھی مفید: دل کے مریضوں کیلئے گلوئے کے پتوں کو بہت مفید مانا جاتا ہے اور اسی لئے دل کے مریضوں کو ڈاکٹر حضرات گلوئے کی پودے کی جڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس طرح کرنے سے ہمارے جسم میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل مضبوط رہتا ہے۔

خون کو بھی صاف کرتے ہیں:گلوئے کے پتوں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں اور گلوئے کے پتوں کا استعمال کرنے سے یہ ایک بلڈ پیوریفائی کے طور پر کام کرتے ہوئے ہمارے خون میں موجود فاضل مادوںکو باہر نکالتے ہیں اور جسم میں تازہ اور صحت مند خون بناتے ہیں۔ اگر آپ اپنے خون کو صاف کرنا چاہتے ہیں یا آپکے جسم میں خون کی کمی ہے تو آپ گلوئے کے پتوں کا استعمال ضرور کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف خون میں فاضل مادوں کی وجہ سے چہرے اور جسم پر پیدا ہونے والے کیل مہاسے ختم ہوجائیں گے۔ کیل مہاسوں کی بنیادی وجہ خون میں موجود فاضل مادی اور قبض کا مسئلہ ہوتا ہے اور گلوئے کے پتے استعمال کرنے آپکے یہ دونوں مسئلے حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button