سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ماں کے دودھ میں اضافے کے قدرتی طریقے

ماں کا دودھ چھڑانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک وجہ دودھ کی پیداوار میں کمی ہوتی ہے

 Increase Breast Milk ماں کا دودھ بچے کی پہلی غذا ہے۔بچے کی اچھی صحت اور بیماریوں سے حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ اسے فارمولا ملک کے بجائے صرف ماں کا دودھ دیا جائے۔پیدائش کے بعد بچے کو ماں کا دودھ دیا جاتا ہے۔لیکن اکثر مائیں کچھ ہی عرصے میں بچے کو دودھ پلانا چھوڑ دیتی ہیں اور اسے فیڈر لگادیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بار بار بیماریوں کا شکار ہوتا رہتا ہے۔ماں کا دودھ چھڑانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک وجہ دودھ کی پیداوار میں کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے کا پیٹ نہیں بھرتا اور بچہ بھوک کی وجہ سے روتا رہتا ہے لہٰذامجبور ہوکر ماں بچے کو فیڈر لگادیتی ہے۔

زیادہ پانی پیئیں: یوں تو ہر شخص کی پانی کی ضرورت الگ الگ ہوتی ہے لیکن دودھ پلانے والی ماؤں کو روزانہ آٹھ گلاس پانی ضرور پینا چاہئے۔ خاص طور پر جب بچے کو دودھ پلانے بیٹھیں تو ایک گلاس پانی پی لیں۔

متوازن غذا کھائیں :دودھ پلانے والی ماؤں کو دوسری خواتین کے مقابلے میں 500 اضافی کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔لہٰذا ماؤں اپنی خوراک میں پروٹین والی غذائیں جیسے مچھلی، انڈے، دودھ، دہی، سبزیاں ،جوء اور میتھی کے بیج شامل کریں۔ایک چمچ میتھی کے بیج ایک کپ پانی میں بھگو کر رات بھر کیلئے رکھ دیں۔صبح کے وقت پانچ منٹ تک ابالیں ،پھر اس چائے کو چھان کر اس میں شہد ملا کر پی لیں۔

وٹامنز ضرور لیں :ماہرین کے مطابق دودھ پلانے کے لئے کیلشیئم، وٹامن ڈی، آئرن اور فولک ایسڈبہت ضروری ہیں۔ان وٹامنز اور منرلز کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال ماں کے دودھ میں اضافے کو یقینی بناتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button