سرورق

ڈیوڈ وارنر کا ایک ہی روز میں دوسرا ریکارڈ

ڈیوڈ وارنر کی ڈبل سنچری کے اسٹیو اسمتھ مرید، کہا وہ جب تک چاہے گا کھیلتا رہے

سڈنی ،27دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایک ہی روز میں دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، وہ 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹر بن گئے۔ڈیوڈ وارنر 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ڈیوڈ وارنر 200 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، وہ ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ڈیوڈ وارنر نے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بلے باز ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کی ڈبل سنچری کے اسٹیو اسمتھ مرید، کہا وہ جب تک چاہے گا کھیلتا رہے

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ڈیوڈ وارنر نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے یہ شاندار اننگز اپنے کیریئر کے 100ویں ٹیسٹ میں کھیلی ہے۔ ایک اینڈ پر وہ تیز رفتاری سے رنز کی بارش کر رہے تھے جب کہ دوسرے اینڈ کو اسٹیو اسمتھ نے سنبھالا۔ ان دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 239 رنز کی شراکت ہوئی۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ کی تعریف کی۔اسمتھ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے پاس بہترین باؤلنگ اٹیک ہے لیکن ڈیوڈ وارنر پہلی گیند سے ہی مضبوط انداز میں کھیل رہے تھے۔ اس کی توانائی کی سطح دیکھنے کے قابل تھی۔انہوں نے بہت خوبصورت اننگز کھیلی۔

وہ جتنا زیادہ درد میں کراہ رہا تھا، اتنے ہی بہتر شاٹس کھیل رہا تھا۔ دوسرے سرے پر کھڑے یہ سب دیکھنا بہت اچھا لگا۔اسمتھ نے کہا کہ وہ یقینی طور پر بہت اچھا کھیل رہا ہے۔ وہ بالکل فٹ ہے۔ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے کہ وہ اب مزید نہیں کھیل سکے گا۔ وہ جب تک چاہے کھیل سکتا ہے۔تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے پہلے ہی دن آسٹریلوی بولرز نے پروٹیز ٹیم کو 189 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنا لیے ہیں۔ کنگاروؤں کی برتری 197 رنز ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 254 گیندوں پر 200 اور اسٹیو اسمتھ نے 161 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ وارنر اپنی 200 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button