سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

کشش ثقل کی مدد سے پھیپھڑوں میں جمے بلغم خارج کرنے کے طریقے

قدرتی طریقوں سے پھیپھڑوں کی بلغم سے صفائی کرنا ایسے افراد کے لئے جو تمباکو نوشی کرتے ہیں

قدرتی طریقوں سے پھیپھڑوں کی بلغم سے صفائی کرنا ایسے افراد کے لئے جو تمباکو نوشی کرتے ہیں یا ایسی جگہوں پر رہتے ہیں جہاں ہوا میں آلودگی اور دھواں زیادہ ہے یا پھر جو کسی پھیپھڑوں کی بیماری جیسے استھما وغیرہ میں مبتلا ہیں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس آرٹیکل میں کشش ثقل کے ذریعے پھیپھڑوں کی بلغم خارج کرنے کے 3 طریقے ذکر کئے جائیں گے جنہیں آپ پریکٹس میں لاکر ان طریقوں سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

سیدھے لیٹ کر: اس طریقے میں کمر کے بل زمین پر یا سخت بیڈ وغیرہ پر سیدھے لیٹ جائیں اور اپنی ہپس کے نیچے کوئی تکیہ وغیرہ اس طرح رکھیں کے ہپس کا حصہ چھاتی سے بلند ہوجائے، اب آہستہ آہستہ سانس ناک کے ذریعے لیکر منہ سے خارج کریں اور سانس اگر پھیپڑوں میں بھرنے میں 2 سیکنڈ لگتے ہیں تو اسے چار سکینڈ میں خارج کریں اور اس عمل کو چند منٹ تک جاری رکھیں۔اس طریقے سے لنگز کے اندر جمی ہوئی بلغم اکھڑے گی اور کشش ثقل سے چھاتی کی طرف جائے گی اور بعد میں تھوڑی کھانسی کرنے سے خارج کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک سائیڈ پر لیٹ کر: ایک سائیڈ پر لیٹ جائیں اور سر کے نیچے بازو یا تکیہ رکھ لیں اور ہپس کے نیچے بھی تکیہ وغیرہ رکھ کر ہپس کو چھاتی سے بلند کرلیں اور پھر گہرا سانس لیکر منہ سے خارج کریں اور سانس خارج کرنے کا ٹائم سانس لینے کے ٹائم سے ڈبل کردیں۔

الٹے لیٹ کر: زمین پر کوئی گول تکیہ (گاؤ تکیہ وغیرہ) رکھ کر اس پر ایسے الٹا لیٹے کے تکیہ سے آپ کا معدہ اور پیٹ چھاتی سے بلند ہوجائے اور پھر سانس کی اوپر دی گئی مشق کو چند منٹ تک دہرائیں۔

ورزش: روزنہ باقاعدگی سے ورزش کرنا جسمانی اور دماغی صحت کو تندرست رکھنے میں انتہائی مدد کرتا ہے اور یہ کئی دائمی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک، فالج وغیرہ کے خطرات کو کم کردیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پھیپڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کی صفائی میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button