اسپورٹس

وراٹ کوہلی نے بطور کپتان توڑا عظیم کرکٹر کلائیو لائیڈ کا ریکارڈ

وراٹ کوہلی نے بطور کپتان توڑا عظیم کرکٹر کلائیو لائیڈ کا ریکارڈ

چنئی: (اردودنیا.اِن)ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بطور کپتان ٹیسٹ میں کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے عظیم کپتان کلائیو لائیڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بطور لائیڈ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 5233 رنز بنائے تھے۔ اب کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان ان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ بطور کپتان ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کے نام ہے۔ اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں بطور کپتان 8659 رنز بنائے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایلن بارڈن ہیں جنہوں نے 6623 رنز بنائے ہیں۔ رکی پونٹنگ ٹیسٹ میں بطور کپتان 6542 رنز بنا چکے ہیں۔ وراٹ کوہلی اب ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button