وجے ہزارے ٹرافی میں نہیں کھیلیں گے نٹراجن
چنئی: (اردودنیا.اِن ) ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ہندوستان کے نئے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن کو وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے لئے تمل ناڈو ٹیم سے باہرکردیا گیا ہے تاکہ وہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تیار رہ سکیں ۔ ٹی این سی اے کے سکریٹری آر ایس راماسامی نے کہاکہ بی سی سی آئی اور ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ چاہتے ہیں کہ نٹراجن انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لئے تیاررہیں،
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں دیا گیا آرام
اس لیے ہندوستانی ٹیم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہاں کردی ۔نٹراجن کی جگہ آر ایس جگناتھ سرینواس کو تمل ناڈو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ ٹیم 13 فروری کو اندور روانہ ہوگی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی 12 مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 23 مارچ کو پونے میں کھیلا جائے گا۔نٹراجن بطور نیٹ بولرآسٹریلیا گئے تھے۔ لیکن اس دورے پر انہوں نے تینوں فارمیٹس میں ڈیبو کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔




