سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

اسپغول کے فوائد

اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں بآسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے

اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں بآسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔اسپغول اسہال اور اسکی وجہ سے ہونیوالی پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔اسپغول پانی میں ملا کر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے فضلہ بآسانی گزرنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتا ہے۔۔گیس اور بدہضمی میں مفید ہے۔اعلی ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف موثر ہے اور آنت کے کینسر کی تشکیل کو روکتا ہے۔

یہ خون میں شوگر کی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے اور ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتا ہے۔اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کر کے برے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔یہ فضلہ کو معتدل رکھ کر آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے اور بواسیر میں ہونے والی تکلیف میں بے حد مفید ہے۔ہائی بلڈ پریشر میں میں روزانہ بارہ گرام اسپغول کا استعمال آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے۔

اسپغول کا استعمال بھوک کی طلب کو کم کر کے آپ کو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ وزن کی کمی کے لئے کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چمچ اسپغول پانی میں ملا کر استعمال کریں۔یہ ان خواتین کے لئے بھی مفید ہے جو ہارمونل عدم توازن کا شکار ہیں اس کا استعمال جسم میں اسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتاہے۔اسے آپ دانتوں میں ہونیو الے درد کیلئے سرکہ میں بھگو کر دانتوں پر لگا سکتے ہیں۔

چند ضروری احتیاطیں:

شوگر، گردوں کے مریض اور زیر علاج افراد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔=اگر آپ کوئی دوا لیتے ہیں تو دوا سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد اسپغول کا استعمال کریں۔=آٹھ اونس پانی میں ملا کر استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے استعمال کے بعد پورے دن آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔

اسپغول کا استعمال پانی کی مناسب مقدار کے بغیر سوجن اور دم گھٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔اگر آپ کو آنتوں کی تکلیف، یا نگلنے میں مشکل، تشنج یا معدے کی نالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ کا مسئلہ ہے تو اسپغول کا استعمال نہ کریں۔کسی بھی فائبر مصنوعات سے گیس اور اپھارہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔یہ خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button