قوت باہ کیلئے پھلوں سے فائدہ اٹھائیں
دو تین ماہ آم کا رس پینے سے مردانہ قوت میں اضافہ ہوتاہے
آم کا رس: دو تین ماہ آم کا رس پینے سے مردانہ قوت میں اضافہ ہوتاہے جسم کی کمزوری دور ہوتی ہے، جسم موٹا ہوتا ہے، اعصابی نظام اور کام کرنے کی قوت میں اضافہ ہوتاہے۔
ناریل: جنسی خواہش میں اضافہ کرتا ہے، مادہ تولید گاڑھا کرتا ہے۔
گاجر: ہر ایک کیلئے قوت بخش ٹانک ہے، مادہ تولید کو گاڑھا کرتی ہے۔ مردانہ کمزوری کو دور کرنے میں تیر بہدف ہے، گاجر کا رس پینا چاہئے۔
پیاز: پیاز جنسی خواہش کو بیدار کرتی ہے، مادہ تولید کو پیدا کرتی ہے، دیر تک مباشرت کرنے کی قوت دیتا ہے۔ مردانہ قوت بڑھانے کیلئے شہد میں پیاز کا رس ملا کر پئیں۔ سفید پیاز کا رس، ادرک کا رس، دیسی گھی ہر ایک 6 گرام چاروں کو ملا کر چاٹیں، ایک مہینے کے استعمال سے نامرد بھی مرد بن جاتا ہے۔انار: روزانہ کھانے سے پیٹ ملائم رہتا ہے اور تولیدی اعضاء کو قوت ملتی ہے۔
چھوہارہ: سُرعت انزال اور پتلے مادہ تولید والوں کو روزانہ صبح چھوہارے کھانے چاہیے، دودھ میں بھگو کر چھوہارے کھانے سے اس کی غذائیت بڑھ جاتی ہے۔
شہد: شہد اور دودھ ملا کر پینے سے مادہ تولید بڑھتا اور گاڑھا ہوتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
آڑو: آڑو ایک عدد کھا کر اوپر سے دودھ پینے سے مادہ تولید بڑھتا اور گاڑھا ہوتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
چلغوزہ: یہ بہت زیادہ مردانہ قوت بخش ہیں روزانہ 15عدد کھانے چاہیے۔
گیہوں: گیہوں کو بارہ گھنٹے پانی میں بھگوئیں پھر موٹے کپڑے میں باندھ کر چوبیس گھنٹے رکھیں۔ اس طرح 36گھنٹوں میں اس کی کونپلیں نکل آئیں گی۔ ان کونپل والے گیہوں کو بغیر پکائے ہی کھائیں۔ ذائقے کے لئے گڑ یا کشمش ملاسکتے ہیں ان میں وٹامن ای بھرپور مقدار میں ملتاہے۔ نامردی اور بانجھ پن میں یہ مفید ہے، صحت اور قوت کا خزانہ ہے۔100گرام گیہوں رات کو پانی میں بھگو دیں پھر اسی پانی میں اس کو پیس دیں، ذائقہ کے لئے چینی ملا لیں، ایک ہفتہ پینے سے جریان کا مرض ختم ہوجائے گا۔



