اسپورٹس

اشون نے رقم کی تاریخ:

اشون نے رقم کی تاریخ 

اشون نے رقم کی تاریخ 
© BCCI

چنئی : (اردودنیا.اِن)ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار اسپنر آر اشون نے چنئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے کے بعد اشون نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی۔ اس آل راؤنڈ کارکردگی سے انہوں نےبہت سارے سابق کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک اننگز میں 5 وکٹوں لینے کے ساتھ 3 بار سنچری اسکور کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔

ایک اننگز میں 5 وکٹ اور3 بار سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی

ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جارہی چار میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں اشون نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 329 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 134 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اشون نے انگلینڈ کے خلاف اس اننگز میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں جب ہندوستانی ٹیم مشکل میں تھی تو اشون نے بلے بازی سے بہترین مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 134 گیندوں میں 14 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے سنچری بنائی۔بہت کم کھلاڑی ایک ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں کے ساتھ سنچری بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

اشون 3 بار ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اشون نے گیری سوبرس ، مشتاق احمد ، جیک کیلس اور شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان سبھی نے ایک اننگز میں 5 وکٹوں کے ساتھ دو بار سنچری اسکور کیا تھا۔ یہ تیسرا موقع ہے جب اشون نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ ایان بوتھم نے سب سے زیادہ 5 باریہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button