
ایک سال بعداپنے پہلے مقابلے کے لئے تیار ہیں میریکوم
نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)کورونا وائرس کے خوف نے ہندوستانی باکسر ایم سی میری کوم میں مقابلے کے لیے شدید خواہش پیدا کردی ہے اور اب وہ گزشتہ ایک سال میں اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
37 سالہ اس کھلاڑی نے 2020 میں زیادہ تر وقت گھر پر پریکٹس کی ، اور ڈینگی سے صحت یاب ہونے کے بعد گزشتہ مہینے پندرہ دن بنگلور میں واقع کیمپ میں حصہ لیا ۔وہ اب ایشین کوالیفائرز کے دریعہ گذشتہ سال اردن میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنانے کے بعد اسپین میں بوکسام انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ذریعے پہلی بار رنگ میں داخل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ اگلے ہفتے شروع ہوگا۔مریکوم نے کہا کہ میں سفر کرنے سے ڈررہی تھی اور میں بہت حساس اور فکرمند تھی لیکن آپ کب تک خوف کی زندگی گزار سکتے ہیں۔ کسی نہ کسی موڑ پر اسے روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس وائرس سے بچنے کے لئے سمجھدار ہونا چاہئے اور میں اپنی طرف سے یہ کوشش کر رہی ہوں۔
ماسک پہن رہی ہوں اور حسب معمول حفظان صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہی ہوں۔ لیکن خوفزدہ رہ زندگی گزارنا اچھا نہیں ہے۔
اس وبا کی وجہ سے میریکوم پہلے پریکٹس کے لئے بیرون ملک دوروں پر جانے سے گریز کرتی تھیں لیکن اب وہ 1 سے 7 مارچ تک کاسٹیلیون میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں آٹھ دیگر باکسروں کے ساتھ مقابلہ کریں گی جو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ امکان ہے کہ ہندوستانی ٹیم اس ہفتے کے آخر میں روانہ ہوگی۔




