
کولمبو: (اردودنیا.اِن)سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بولر لائیرو کمارا کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے پیر کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ میں لاہیرو کماراکو پوزیٹیو پایا گیا ہے، رپورٹ کے مطاب سری لنکا کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے اور لاہیرو کمارا پہلے ہی کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہیرو کمارا کے بارے میں ایک ریلیز میں کہا کہ لاہیرو کا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ روز کیا گیا تھا ، جس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ لاہیرو سے حکومت کے کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ تین ٹی ٹونٹی اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز سری لنکا اور ونڈیز کے مابین کھیلی جائے گی جو 3 سے 14 مارچ تک جاری رہے گی۔
لاہیرو کمارا کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ محدود اوور کی سیریز میں حصہ لیں ، لیکن توقع ہے کہ وہ 21 مارچ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ تاہم یہ ان کے صحت مند ہونے کے وقت پر منحصر ہوگا۔
لاہیرو کمارا طویل عرصے سے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے ایک اہم رکن رہے ہیں۔24 سالہ لاہیرو کمارا نے 2016 میں ڈیبو کرنے کے بعد 22 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 68 کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ 13 ون ڈے اور 6 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ لاہیرو کمارا نے ون ڈے کرکٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں ،
جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہیرو نے ملک کے لئے انڈر 19 کرکٹ بھی کھیلا ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ ٹیم کے لئے ایک تجربہ کار کھلاڑی بن چکے ہیں۔



