سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

اسباب وعلاج،پیشاب کی زیادتی کا گھریلو علاج

پیش کش: احمد احمد معین حبان بنگلور

بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ: گھریلو نسخے، ممکنہ وجوہات اور احتیاطی تدابیر

زیادہ پانی یا دیگر مشروبات پینا، خاص طور پر کیفین اور کاربونیٹڈ ڈرنکس زیادہ لینے سے پیشاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ذیابیطس یا ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سے گردے زیادہ پیشاب بناتے ہیں۔ پیشاب کی نالی میں انفیکشن جلن، جلن کے ساتھ بار بار پیشاب آنے کا سبب بن سکتا ہے۔ مثانے کے پٹھے کمزور ہونے سے بار بار پیشاب آتا ہے۔ گردوں کی خرابی کی وجہ سے پیشاب کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ زیادہ نمکین یا مسالے دار کھانے مثانے کو زیادہ متحرک کر دیتے ہیں۔ ٹھنڈے موسم میں جسم قدرتی طور پر زیادہ پیشاب بناتا ہے۔ کچھ لوگ ذہنی دباؤ کی حالت میں بار بار پیشاب محسوس کرتے ہیں۔ زیادہ کیفین اور چائے، کافی اور کولڈ ڈرنکس پینے سے مثانہ زیادہ کام کرنے لگتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی سے بچاؤ کیلئے چند کامیاب گھریلو علاج پیش کئے جارہے ہیں۔

دار چینی کا قہوہ

ایک چائے کا چمچ دار چینی کا سفوف نیم گرم پانی میں ملا کر پی لیں۔ دارچینی جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے اور بار بار پیشاب آنے کو روکتی ہے۔

میتھی کے بیج

ایک چائے کا چمچ میتھی کے بیج کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح پیس کر شہد کے ساتھ کھائیں۔ یہ مثانے کی کمزوری کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

السی کے بیج

ایک چمچ السی کے بیج پانی میں ابال کر پی لیں یا کھانے میں شامل کریں۔ السی کے بیج مثانے کے پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

اجوائن اور کالا نمک

ایک چٹکی اجوائن اور کالا نمک نیم گرم پانی میں ڈال کر پی لیں۔ یہ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو دور کر کے پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے۔

کدو کے بیج

روزانہ ایک چمچ کدو کے بیج کھانے سے مثانہ مضبوط ہوتا ہے۔ ان میں زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو پیشاب کے مسائل کو کم کرتے ہیں۔

کلونجی اور شہد

آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا سفوف شہد میں ملا کر کھائیں۔ یہ گردوں اور مثانے کو طاقت دیتا ہے۔

دہی اور کیلا

روزانہ دہی میں کٹے ہوئے کیلے ڈال کر کھانے سے پیشاب کے مسائل کم ہو جاتے ہیں۔

سبز دھنیے کا پانی

دو چمچ سبز دھنیے کا پانی صبح خالی پیٹ پینے سے پیشاب کی جلن اور بار بار پیشاب آنا کم ہو سکتا ہے۔

نیم گرم دودھ میں ہلدی

ایک کپ نیم گرم دودھ میں آدمی چائے کا چمچ ہلدی ملا کر سونے سے پہلے پینے سے مثانے کی کمزوری دور ہوتی ہے۔

ناریل پانی

ناریل پانی جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے اور پیشاب کی نالی کو صاف رکھتا ہے۔

احتیاطی تدابیر

زیادہ چائے، کافی اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں، دن میں چھ تا آٹھ گلاس سے زیادہ پانی نہ پئیں۔ مصالحے دار وزیادہ نمکین کھانے کم کریں، سونے سے دو گھنٹے پہلے پانی اور دیگر مشروبات کم کر دیں، ذہنی دباؤ اور ٹینشن کم کرنے کیلئے رشتہ داروں اور دوستوں سے تعلق اپنائیں۔ درج بالا یہ نسخے زیادہ پیشاب آنے کے مسئلے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button