لہسن کو کھانوں کے لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے دیگر فوائد میں سب سے بڑا فائدہ اس کے ذریعے وزن کم کرنا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف بلڈپریشر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔ اس کی مدد سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گا جسم سے زہریلے مادے نکل جائیں گے۔ پیاز اور لہسن کو ملاکر استعمال کیا جائے تو کیموتھراپی سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ لہسن کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہیں تو اسے کچا کھائیں کیونکہ پکانے سے اس کے فوائد کم ہوجاتے ہیں۔ اس میں موجود ’’ایلی مین‘‘ پکنے کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے لہٰذا اسے کچا استعمال کریں۔ لہسن کو پیس کر اسے پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں ایسا کرنے سے لہسن میں موجود ایلی سین بہتر طریقے سے کام کرسکے گی اب لہسن کھانے کا زیادہ فائدہ ہوگا، اسے خالی پیٹ صبح کے وقت کھانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ دو سے تین لہسن کی توڑیاں پیس کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں۔ ہر صبح اسے کھانے سے آپ کے جسم میں بھرپور توانائی آنے کے ساتھ ساتھ آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور آپ اپنے آپ کو صحت مند محسوس کریں گے۔



