سرورق

طب نبوی سے بے اولادی کا علاج

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہریسہ کھایا کریں کیونکہ ہریسہ کھانے سے مرد میں چالیس مردوں کی طاقت پیدا ہوتی ہے

حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ کے پاس آیا اور اس نے شکایت کی کہ میرے گھر میں اولاد پیدا نہیں ہوتی رسول اللہ ﷺ نے اس کیلئے علاج تجویز فرمایا کہ تم انڈے کھایا کرو۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہریسہ کھایا کریں کیونکہ ہریسہ کھانے سے مرد میں چالیس مردوں کی طاقت پیدا ہوتی ہے حضرت انس ابن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتاہے رسول اللہ ﷺ کھجور کو مکھن کے ساتھ کھانا بہت پسند فرماتے۔

فائدہ: علماء بیان فرماتے ہیں کہ اس کے کھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے اور بدن بڑھتا ہے۔ آواز صاف ہوتی ہے عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پشت کا گوشت تمام گوشتوں میں بہتر ہے۔

فائدہ : علماء فرماتے ہیں کہ حکمت اس میں یہ ہے کہ اس گوشت میں قوت باہ زیادہ ہوتی ہے اور زود ہضم ہوتا ہے۔ سینے میں طاقت پیداکرتا ہے اور کمر کے درد کیلئے فائدے مند ہے۔ بعض روایات میں حضرت عائشہ صدیقہ ر ع سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو حیس بہت پسند تھا۔

فائدہ: حیس تین چیزوں سے مل کر بنتاہے۔ کھجور، مسکہ (مکھن) جما ہوا دہی اس غذا سے بدن قوی ہوتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button