
اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں کلرک کی 6589 آسامیاں، ریگولر و بیک لاگ پوسٹوں کے لیے درخواستیں طلب
مخصوص زمروں جیسے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، معذور وغیرہ کو عمر میں رعایت حاصل ہوگی۔"
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ملک کے سب سے بڑے عوامی شعبے کے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے کلرک کی سطح پر بڑی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے 6589 آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ تقرریاں جونیئر ایسوسی ایٹ (کسٹمر سپورٹ و سیلز) کے عہدوں پر کی جائیں گی، جن میں سے 5180 آسامیاں ریگولر اور 1409 بیک لاگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
ایس بی آئی نے 6 اگست 2025 کو اس بھرتی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق امیدوار 26 اگست 2025 تک بینک کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
ریگولر اور بیک لاگ آسامیوں میں فرق:
ریگولر آسامیاں وہ ہوتی ہیں جو کسی ملازم کے ریٹائر ہو جانے یا تبادلے کی صورت میں خالی ہوتی ہیں۔ یہ عام نوعیت کی بھرتیاں ہوتی ہیں۔
جبکہ بیک لاگ آسامیاں وہ ہوتی ہیں جو پچھلے سلیکشن راؤنڈ میں کسی وجہ سے پُر نہیں ہو سکیں، مثلاً اگر اہل امیدوار نہ ملے یا منتخب امیدوار نے شمولیت اختیار نہ کی ہو۔ ایسی خالی نشستیں آئندہ سال کے لیے محفوظ رکھی جاتی ہیں۔
اہلیت کے معیار:
-
عمر کی حد: 20 سے 28 سال (تاریخ پیدائش 2 اپریل 1997 سے 1 اپریل 2005 کے درمیان)
-
مخصوص زمروں جیسے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، دیویانگ وغیرہ کو عمر میں رعایت حاصل ہوگی
-
تعلیمی قابلیت: کسی تسلیم شدہ ادارے سے گریجویشن
-
آخری سمسٹر میں زیر تعلیم امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ 31 دسمبر 2025 تک گریجویشن مکمل کرنے کا ثبوت پیش کریں
امتحانی مراحل و انتخاب کا طریقہ:
ایس بی آئی کی یہ بھرتی تین مراحل پر مشتمل ہوگی:
-
پریلیم امتحان (Prelims):
-
دورانیہ: 1 گھنٹہ
-
سوالات: 100 نمبروں پر مشتمل معروضی (MCQs)
-
-
مین امتحان (Mains):
-
دورانیہ: 2 گھنٹے 40 منٹ
-
سوالات: 190، کل نمبر: 200
-
-
مقامی زبان کا امتحان:
-
صرف ان امیدواروں کے لیے جنہیں مقامی زبان پر عبور نہ ہو
-
اس امتحان کے نمبر 20 ہوں گے
-
درخواست فیس:
-
جنرل، او بی سی، ای ڈبلیو ایس: ₹750
-
ایس سی، ایس ٹی، معذور افراد: کوئی فیس نہیں
درخواست کی آخری تاریخ: 26 اگست 2025
ایس بی آئی کی یہ تقرری مہم ان تمام نوجوانوں کے لیے بہترین موقع ہے جو بینکنگ کے شعبے میں مستقل اور باوقار ملازمت کے خواہاں ہیں۔ خواہشمند افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جلد از جلد درخواست دے کر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔