سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

کشمش اور خشک میوہ جات کے حیرت انگیز فوائد-ڈاکٹر قرۃ العین فاطمہ عثمان دہلی

کشمش اصل میں چھوٹے انگور کو خشک کرکے بنائی جاتی ہے۔

خشک میوہ جات

خشک میوہ جات کی غذائیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ جسم کو تندرست و توانا رکھنے کا بڑا طاقتور ذریعہ ہیں۔

بادام، اخروٹ، پستہ، کاجو خشک خوبانی، وغیرہ خشک میوہ جات ہیں۔ ان میں ایک نام کشمش کا بھی ہے۔ ۔خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ا ن میں چینی اور کیلوریزبہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہہں۔ اس لئے خشک میوہ جات کو صرف تھوڑی مقدار میں کھانا ہی صحت کے لئے بہتر ہے۔ ایک دن میں ایک مٹھی سے زیادہ نہ کھائیں۔ خشک میوہ جات سے کافی غذائی اجزاء حا صل ہوتے ہیں اور جسمانی وزن بھی نہیں بڑھتا ہے۔ کشمش کا شمار بھی خشک میوہ جات میں ہوتا ہے۔ کشمش ایک صحت مند، غذا ئیت بخش ضروری غذائی اجزاء سے بھر پور اور توانائی حا صل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

کشمش

کشمش توانائی سے بھرپور میوہ ہے۔ کشمش عام طور پر دنیا بھر میں مختلف کھانوں میں میٹھے اور ذائقے کے طور پر غذائی خوراک میں شامل ہے۔ اسے مختلف پکوانوں، کیک، بسکٹ، سلاد، حلووں وغیرہ میں استعمال کیا جاتاہے۔

کشمش اصل میں چھوٹے انگور کو خشک کر کے بنا ئی جاتی ہے۔اس کی تا ثیر گرم ہے۔کشمش یا منقی انگور سے ہی بنتی ہے۔ بڑا انگور جس میں بیج ہوتے ہیں انگور کی بیل پر ہی سوکھ کر یا سوکھا کر منقی میں تبدیل کردیا جا تا ہے۔ اور چھوٹے انگور کو جس میں بیج نہیں ہوتا اس کو دھوپ میں یا فوڈ ڈی ہائیڈریٹر میں سوکھا کر خشک کیا جاتا ہے اور کشمش بنا ئی جاتی ہے۔ مختلف اقسام کے انگوروں سے کشمش بنائی جاتی ہے۔ اس لئے کشمش کا سائز، رنگ اور ذائقہ انگور کی قسم پر منحصر ہوتا ہے۔ کشمش کا رنگ گولڈن، سیاہ یا براؤن اور سبز ہوسکتا ہے۔ کشمش اور منقی دونوں ہی صحت و تندرستی کی بقاء کے لئے ضروری ہیں اور طبی خواص کی حامل ہیں۔ کشمش قدرتی طور پر میٹھی ہوتی ہے اوراس سے قدرتی شکراورکیلوریز بھی بہت زیادہ مقدار میں حاصل ہوتی ہیں۔ اس لئے اس کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہئے تاکہ یہ صحت کے لئے مفید ثابت ہو۔

غذائی اجزاء

یہ مزیدار میوہ عام استعمال میں شامل ہے۔کشمش جسمانی طاقت اور توانائی حاصل کرنے کا خزانہ ہے۔ کشمش فائبر پوٹاشیم، میگنیشم، آئرن، اینٹی آکسائیڈنٹس، بیٹا کیروٹین، وٹامنز، کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی ٹارٹارک ایسڈ اور معدنیات وغیرہ سے بھرپور ہے۔

یہ ہاضمے کو بھی درست رکھتی ہے۔ کشمش انتہائی غذائیت سے بھرپور طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔ کشمش کے فوائد لاتعداد ہیں۔ کشمش کے غذائی فوائد اس کے نقصانات سے زیادہ ہیں۔ کشمش کو ’’فطرت کی کینڈی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

شوگر، بلڈپریشر و کولیسٹرول

کشمش بلڈ شوگر یا انسولین کی بڑی سطح میں اضافے کا سبب نہیں بنتی۔ کشمش کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول، بلڈ پریشر اور بلڈ کولیسٹرول میں بہتری آتی ہے اور سوزش میں بھی کمی آجاتی ہے۔ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔

ہاضمہ میں مفید

کشمش عمل انہضام کو بہتر کرنے میں مفید ہے۔ کیونکہ یہ ہاضمہ کو درست رکھتی ہے۔ کشمش قبض کی شکایت کو بھی دور کرتی ہے۔ کشمش کا استعمال انیمیا کی بیماری سے بچاتا اور قبض سے نجات دیتا ہے۔

توانائی میں مفید

کشمش جسمانی توانائی حا صل کرنے کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہے۔ کشمش میں شامل آئرن خون کی کمی دور کرتا ہے۔ لوہا، تانبا اور وٹامنز اس کے غذا ئی اجزاء ہیں جو کافی مقدار میں اس سے حاصل ہوتے ہیں اور یہ اجزاء جسم میں خون کے سرخ خلیات بناتے ہیں اس لئے کشمش جسم میں خون کی کمی کو پوراکرتی ہے۔ کشمش کا استعمال پروٹین، وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں بہتر طریقے سے جذب ہونے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

تیزابیت میں مفید

کشمش میں شامل معدنیات جیسے آئرن، تانبا، میگنیشیم اور پوٹاشیم جسم میں تیزابیت کی سطح کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔کشمش معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔ معدے میں تیزابیت کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ کشمش دل کی صحت کے لئے بھی بہترین ہے۔ کیونکہ دل کی طرف جانے والی خون کی شریانو ں کو آرام پہنچاتی ہے۔ کشمش کے استعمال سے کینسر اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

فولاد میں مفید

کشمش آئرن حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔آئرن جسم میں خون کی مقدار میں اضافہ کرتاہے۔ یعنی خون کے سرخ خلیے بناتا ہے ۔اس میں شامل فولاد ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

فائبر

کشمش میں شامل فائبر عمل انہضام میں مدد کرتا ہے قبض کو دور کرتا ہے۔ وزن کم کرتا ہے۔ فائبر کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔ فا ئبر والی سبزیوں اور پھلوں سے ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کاربوہائیڈریٹ

کشمش ضروری کاربوہائیڈریٹ فوری طور پر جسم کو مہیا کرتی ہے اور جسمانی کارکردگی کو جلد ہی بہتر بناتی ہے۔ کشمش ہر قسم کی چکنائی اور کولیسٹرول سے پاک ہوتی ہے۔ اس کے غذائی اجزاء میں توانائی بخش وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں۔

کیلشیم

صحت مند دانتوں ہڈیوں ، جوڑوں اور پٹھوں کی مضبوطی کے لئے کیلشیم بہت ضروری ہے۔اس لئے کشمش میں شامل کیلشیم پٹھوں کی کمزوری دور کرتا اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کیلشیم آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی ایک بیماری جو عام طور پر عمر کے ساتھ ہوتی ہے۔)کو بڑھنے سے روکنے میں معاون ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس

کشمش میں قدرتی کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جسے فائٹونٹرینٹس کہتے ہیں، جیسے فینول اور پولی فینول۔ اور یہ غذائی اجزاء اینٹی آکسیڈینٹ کہلاتے ہیں۔ کشمش میں دوسرے خشک میوہ جات کے مقابلے میں بہت زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ لیول اور فینول اجزاء ہوتے ہیں۔

کشمش میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز اور آکسیڈیٹیو کے مضر اثرات سے بچاتے ہیں اور یہ جسم کو کینسر، ٹیومر سے محفوظ رکھتے ہیں۔خون کے خلیوں کونقصان سے بھی بچاتے ہیں۔ کشمش میں شامل فائٹو کیمیکل دانتوں اور مسوڑوں کی صحت کے لئے بہترین ہیں۔

پیرانہ سالی

کشمش میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس خون سے فری ریڈیکلزکو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور فری ریڈیکلز بڑھاپے کا سبب بنتے ہیں۔ اس لئے اینٹی آکسیڈینٹس جلد کے خلیوں کو بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

احتیاط

کشمش توانائی فراہم کرتی ہے۔ کشمش کا استعمال صحت مند غذا میں ایک بہترین اضافہ ہے۔لیکن کشمش کا استعمال زیادہ نہیں کرناچا ہئے اور ذیا بطیس کے مریضوں یا جن کا وزن زیا دہ ہے ان کو کشمش کا استعمال نہیں کرنا چاہے۔ اس میں شامل فا ئبر درد، گیس اور اپھارہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button