
ہری مرچ ایک ایسی #سبزی ہے جو ہمارے #کھانے کی میزوں کے لیے ناگزیر ہے کیونکہ یہ ہمارے کھانے کو زیادہ #ذائقہ دار بناتی ہے۔بر صغیر میں کھانوں میں #مرچ #مسالے اور جڑی بوٹیوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، طبی طور پر یہ قدرتی مسالےصحت بخش بھی ہیں، انہی مسالوں میں ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی ہری مرچ کے استعمال سے #صحت پر بے شمار فوائد طبی حاصل ہوتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور ہری مرچ کا استعمال کرنا لازمی ہے۔
ہری مرچ کھانوں کا مزہ تو دوبالا کرتی ہی ہے لیکن یہ صحت کے حوالے سے بھی بے شمار طبی فوائد رکھتی ہے، ہری مرچ کا #مزاج خشک اور گرم ہوتا ہے۔ ہری مرچ نیوٹریشنز سے بھر پور ہوتی ہے، اس میں وٹامن اے وٹامن B6 اور وٹامن سی ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں #آئرن #پوٹاشئیم اور کوپر کی بھر پور مقدار بھی پائی جاتی ہے، ہری مرچ میں کوئی #کیلوریز نہیں ہوتیں ہری مرچ فائبرز سے بھر پور ہوتی ہے۔ ہری مرچ جو ہم استعمال کرتے ہیں یہ کچی ہوتی ہے یہ پوری طرح پک جانے کے بعد لال ہو جاتی ہے تو اس کے خواص ہری مرچ سے بہت ہی الگ ہو جاتے ہیں۔
ہری مرچ ہمیں سرد موسم میں اس کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے اس لیے سوپ وغیرہ میں اس کا استعمال ضرور کریں۔ہری مرچ کے استعمال سے سکن صحت مند اور چمکدار رہتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو سکن کے لیے بہت مفید ہے
ہری مرچ میں بہت زبردست اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہیں، جو ہری مرچ کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں لمبے عرصے تک ان کے چہرے پرجھریاں نظر نہیں آتیں، خشک سکن کے لیے ہری مرچ کو #سلاد میں شامل کرکے کھائیں۔
ہری مرچ میں بہت زبردست اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھ سکتی ہیں، جو ہری مرچ کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں لمبے عرصے تک ان کے چہرے پرجھریاں نظر نہیں آتیں، خشک سکن کے لیے ہری مرچ کو #سلاد میں شامل کرکے کھائیں۔
ہری مرچ کا استعمال ہاضمے کے نظام کے لیے انتہائی مفید ہے جس کھانے میں ہری مرچ شامل ہو وہ کھانا #ہضم آور ہو جاتا ہے۔کھانے کے ساتھ ہری مرچ کے استعمال سے #گیس کے مسئلے سے نجات ملتی ہے، بھوک نہ لگنے کی صورت میں سلاد میں ہری مرچوں کا استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔
اس کے علاوہ جس سالن میں ہری ہرچ کا ستعمال کیا جائے وہ بھی بھوک بڑھانے میں مدد دیتا ہے لیکن ہری مرچ کا سالن میں استعمال اس وقت کرنا چاہئے جب #سالن پک جائے اور دم دینا ہو: مثلاً سالن پکنے کے پانچ منٹ پہلے اس طرح اس کے #وٹامنز اور منرلز ضائع نہیں ہوتے۔
ہری مرچ کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اس کے لیے ہری مرچ کو اپنے کھانوں میں استعمال کا حصہ بنالیں کیونکہ اس کے استعمال سے میٹا بولزم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں کیلوریز بھی نہیں ہوتیں، اس میں فائبر پایا جاتا ہے، جس کھانے میں فائبر پایا جائے وہ باآسانی ہضم ہو جاتا ہے۔
ہری مرچیں جسم کے امیون سسٹم کو مضبوط کرتی ہیں جس سے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت پیدا ہوتی ہے، سبز مرچیں زبردست اینٹی کینسر خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ مختلف تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ مرچوں کا ستعمال کرتے ہیں وہ مختلف قسم کے کینسر سے بچے رہتے ہیں کیونک ہری مرچوں میں طاقت ور قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں یہ #آکسیڈنٹس کینسر سے بچاتے ہیں اور ساتھ ہی مختلف بیماریوں کے خلاف جسم میں مدافعت پیدا کرتی ہیں۔
ہری مرچوں کا استعمال نزلہ زکام اور فلو وغیرہ کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، ہری مرچیں ناک بند نہیں ہونے دیتیں اور فلو کی شدت کو کم کرتی ہیں جسم سے فاضل اور #فاسد مادوں کو نکالتی ہیں۔
ماہرین غذائیت کے مطابق ہری مرچ صحت کے لیے بہترین اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی حامل ہے، غذائیت سے بھر پور ہری مرچ میں مالٹے کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ وٹامن اے، بی 2، بی 6، نیاسن اور فولک ایسڈ بھی بھرپور مقدار میں ہری مرچ میں موجود ہے جو کہ انسانی جسم کے لیے ناگزیر بنیادی اجزا ہیں۔
ہری مرچ میں کیپسیسن کیمیکل کمپاؤنڈ کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا ذائقہ ترش محسوس ہوتا ہے، ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ صحت مند اور وزن میں کمی لانے کے لیے ہری مرچ کو اپنی روزانہ کی غذا کا حصہ بنالیں، اسے تل کر یا سلاد کے طور پر کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہری مرچ کے استعمال سے حیران کن طبی فوائد جنہیں جاننے کے بعد آپ بھی ہری مرچ کھانے پر مجبور ہو جائیں گے :اس کے علاوہ ان میں اینٹی پین کلر یعنی درد سے ریلیف دینی والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، ہری مرچوں کا استعمال مختلف درد میں آرام دیتا ہے، یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔ شوگر کے مریضوں کو اپنے کھانے کے ان کا استعمال ضرور اور لازمی کرنا چاہیئے
رات کو ایک گلاس #پانی میں دو سبز مرچیں لے کر ان کو درمیان میں سے کاٹ کر ان کے بیج نکال کر ساری رات کے لیے بھگو دیں اور صبح اُٹھ کر ہری مرچوں کو نکال کر پھینک دیں اور پانی استعمال کر لیں اس کے بہت سے فوائد ہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن سی، ای او ر اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء کی موجودگی کے باعث ہری مرچ کے استعمال سے جلد صاف شفاف چمکدار ہو جاتی ہے۔ہری مرچ میں پانی کی زائد مقدار اور زیرو کیلوری پائے جانے کے سبب وزن کم ہوتا ہے۔
ہری مرچ میں بیٹا #کیروٹن پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے دل کی صحت اچھی ہوتی ہے، روزانہ کی بنیاد پر اس کے استعمال سے کولیسٹرول لیول اور انسولین کی مقدار بھی قدرتی طور پر متوازن رہتی ہے ۔ہری مرچوں کا استعمال قوت مدافعت اور برداشت کو بڑ ھاتا ہے ۔
ہری مرچ آئرن سے بھرپور ہے اسی لیے آئرن کی کمی کے شکار لوگوں کے لیے یہ بہترین مسالہ ہے۔اس میں وٹامن K کی موجودگی کے باعث آسٹیوپروسیس میں آرام اور خون کو گاڑھا ہونے میں مدد ملتی ہے جس کے باعث چوٹ لگنے کی صورت میں زیادہ خون بہہ جانے سے بچت ممکن ہوتی ہے۔



