صحت اور سائنس کی دنیا
پتہ کی پتھری اور امراضِ جگر -✍️ حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم
حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور
پتھریاں، پتہ میں صفرا منجمد ہونے یااس میں ریت تہ نشین ہونے یابارہ انگشتی آنت سے کرم وغیرہ چلے جانے سے اس پر صفراء کی تہ جم کر کنکریاں بن جاتی ہیں۔ جب پتہ میں سے کوئی پتھری نکل کر نالی میں آتی ہے تو سخت درد ہوتا ہے جسے عام طور پر دردجگر کہا جاتا ہے۔
وجوہات: گوشت کا زیادہ استعمال، کثرت مے نوشی، ورزش نہ کرنا سوزش، مرارہ، دائمی قبض اس کے اسباب ہیں۔
دائیں طرف پسلیوں کے نیچے اچانک شدت کا درد ہوتا ہے۔ مریض اس سے بیتاب ہوجاتا ہے۔ درد کی تکلیف شکم، پشت اور داہنے کندھے تک جاتی ہے۔ ابکائیاں بھی آتی ہیں پیٹ کا اپھارہ اور قبض کی شکایت ہوتی ہے۔
علاج: اگر درد سردی کی وجہ سے ہو تو بیخ بادیان 4 گرام، بادیان 6 گرام، بیخ اذخر 6 گرام، بادرنجیویہ 6 گرام میں جوش دے کر صاف کرلیں اور شہد خالص حسب ضرورت ڈال کر پلائیں مگر یہ یاد رکھیں کہ جو درد سردی کی وجہ سے ہو یہ ہلکا ہلکا ہونا شروع ہوتا ہے اور کچھ عرصہ بعد پھر دست بھی آنے شروع ہوجاتے ہیں۔
زبان کی رنگت سفید ہوجاتی ہے اور آنکھوں کے پپوٹے پھولے سے رہتے ہیں۔ مقام درد پر نیم گرم ٹکور کریں یعنی گل بابونہ 20 گرام، اکلیل الملک 20 گرام، گل ٹیسو 20 گرام، بزرالنبج 10 گرام، پوست خشخاش 20 گرام، ایک لیٹر پانی میں جوش دے کر مقام درد پر ٹکور کریں۔
گرمی سے: اگر وجہ گرمی ہو تو مقام درد پر سوزش جلن معلوم ہوتی ہے۔ پیشاب کا رنگ سرخ، بخار تیز اور پیاس کی شدت ہوتی ہے۔ گل بنفشہ 6 گرام، گل نیلوفر 6 گرام، تخم کاسنی 6 گرام، آلو بخار پانچ دانہ، تخم خیارین نیم کوفتہ 6 گرام، گاؤزبان 6 گرام، تخم خطمی 6 گرام، خارخسک کوفتہ 6 گرام سب ادویات کو رات کو یانیم گرم پانی میں بھگودیں، صبح مل کر چھان کر سگنجبین بزروی 40 گرام، ایک ہفتہ تک پلائیں۔
نسخہ نمبر 2: جوارش زرعونی 6 گرام، ہمراہ عرق بادیان 50 گرام، عرق کاسنی 50 گرام، عرق برنجاسف 120 گرام، شربت بزوری معتدل 40 گرام، ملاکر پلائیں اگر قبض ہو تو ان عرقیات میں پہلے قبض کشا دوا دیں اور پھر شربت مذکورہ پلائیں۔
جگر کا پھوڑا: اس مرض میں پہلے جگر میں اجتماع خون ہوکر ورم ہوتا ہے پھر پیپ پیدا ہوکر چھوٹے چھوٹے پھوڑے بن جاتے ہیں اور آپس میں ملتے چلے جاتے ہیں جسامت اور مقام کے لحاظ سے یہ پھوڑے بہت مختلف ہوتے ہیں کبھی تو ایک ہی پھوڑا ہوتا ہے اور کبھی کئی چھوٹے چھوٹے پھوڑے ہوتے ہیں جو اکثر جان لیوا ہوا کرتے ہیں۔
اسباب وعلامات: ورم جگر جگر پر چوٹ لگنا، ملیریا گرم ممالک کی رہائش، سگریٹ شراب نوشی دیگر اعضائے متعفن مادوں کا جگر میں جذب ہونا، صفراوی کنکریوں کا جگر میں خراش کرنا۔
مقام جگر پر بھاری پن اور درد محسوس ہوتا ہے جس کا درد دائیں شانے تک جاتی ہیں۔ گہرا سانس لینے یا کھانسنے سے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔ بار بار بخار کا آنا، ہاضمہ خراب اور کبھی نفخ قبض رہتا ہے- مریض کا جسم لب اور آنکھیں زرد ہوتی ہیں اور دن بدن کمزور ہوتا چلاجاتا ہے۔ یہ اس کی علامات میں سے ہیں۔
علاج: خمیرہ مروارید 6 گرام، ہمراہ آب کاسنی سبز 40 گرام، شربت بزوری 20 گرام، صبح وشام استعمال کریں، رسوت 10 گرام، جدوار 10 گرام، آب کاسنی سبز میں پیس کر جگر کے مقام پر لیپ کریں اور غذا میں صرف ہلکی چیزیں استعمال کریں۔
گھریلو علاج: امراض جگر میں لیموں مفید ہے، میرے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی حفظہ اللہ امراض جگر میں لیموں کا اچار بغیر مسالے والا تجویز فرماتے ہیں، بے انتہاء مفید ہے۔ جگر میں بھاری پن، ڈکار نہ آنا، متلی ہونا، کھانا کھانے کی چاہت نہ ہو۔ ان تمام میں فائدہ ہوتا ہے۔ یہ اچار یرقان میں بھی مفید ہے۔
بنانے کا طریقہ: لیموں کے چار ٹکڑے کرلیں اور حسب ضرورت نمک ڈال کر مٹی کے برتن میں منہ بند کرکے دھوپ میں رکھ دیں، اور لیموں سے تین گنا گنے کا اصلی سرکہ برتن میں ڈال کر رکھ دیں، تقریباً دوماہ دھوپ میں رکھیں، بہترین اچار تیار ہے، روٹی سے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
نوٹ: پتہ و گردہ کی پتھری، امراض جگر کا علاج رحیمی شفاخانہ بنگلورو دہلی میں کیا جاتا ہے۔
🌿 Raheemi Shifa Khana – Ayurvedic & Unani Clinic
Trusted Name in Traditional Healing – Since Generations
📍 #248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road, Near Chandra Layout, Bangalore – 560039
🔶 Expertise in:
-
Gallbladder & Kidney Stones
-
Liver Diseases & Abscesses
-
Digestion & Gastric Issues
-
Chronic Cough, Skin Diseases & More
-
Herbal & Natural Treatments – No Side Effects!
🔬 Combining Ancient Wisdom with Modern Understanding
Consultation with renowned Hakims & Unani Doctors, personalized care plans, and 100% natural medicines.
📞 Contact Us Today:
☎️ Landline: 080-23180000 / 23397836
📱 Mobile: 9343712908
🌐 Online Consultation Available
“Where Cure Meets Care – The Unani Way”



