سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

موسم گرما کا ساتھی لیموں کے فوائد ✍️حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور
یوں تو لیموں اپنے اندر بے شمار خاصیتیں رکھتا ہے اور ماہرین طب اس کا استعمال مختلف طریقوں سے کرتے ہیں آج آپ کو میرے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی حفظہ اللہ کی کتاب ترکاری سے علاج سے لیموں کے فوائد نذر کررہا ہوں۔
یہ جسم کے اندرونی نظام کو مضبوط بناتا ہے کہ صبح بغیر کچھ کھائے پیئے ایک کپ گرم پانی میں ایک لیموں ملا کر پینا جسم کی اندرونی صفائی کا کام کرتا ہے اس طرح لیموں کا استعمال پیشاب میں تیزی لاتا ہے جس سے جسم میں موجود زہریلا مواد خارج ہوجاتا ہے اور لیموں جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنا دیتا ہے۔
 نظام ہاضمہ کیلئے مفید :پانی کے ساتھ لیموں ملا کر پیا جائے تو یہ جگر کی رطوبت پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے جو کہ غذا کو ہضم کرنے کا بہترین عنصر ہے جب کہ یہ غذا سے زہریلا مادہ بھی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 
مچھروں کا دشمن:یہ سن کر آپ کو حیرت ہوگی کہ لیموں کو مچھروں کو بھگانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے لئے لیموں کو کاٹ کر اسکے آدھے حصے میں کچھ لونگ رکھ کر اسے کمرے میں رکھ دیں آپ یہ دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کہ مچھر کمرے سے غائب ہوجائیں گے۔ 
روم فریشز:لیموں کو عرق گلاب یا ونیلا کے ساتھ مکس کر کے کمرے یا گھر میں چھڑک لیں تو اس کی تازہ خوشبو آپ کی سانسوں کو تازہ کرے گی۔
لیموں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنا :اگر لیموں کو آپ زیادہ دیر تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے تازہ پانی بھرے گلاس میں رکھیں۔ 
لیموں: گرمیوں میں قدرت کا انمول تحفہ، لیموں کا استعمال ہر موسم میں کیا جاسکتا ہے۔ یہ تبدیلی ٔ موسم میں ہونے والی بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔ لیموں کی اہم خوبی یہ ہے کہ جسم سے فاسد مادے کو باہر کرتا ہے، اس سے منہ کا ذائقہ ٹھیک ہوجاتاہے اور کھانا کھانے میں رغبت بڑھ جاتی ہے۔ لیموں کی تاثیر میں کھارا پن ہے، جس سے پیٹ میں تیزابیت نہیں بڑھنے پاتی، جسم میں چستی اور پھرتی بنی رہتی ہے۔
لیموں بطور ٹانک: 
(1) روزانہ ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک لیمو کا رس ملا کر پیتے رہنے سے جسم میں نئی قوت محسوس کی جاسکتی ہے۔ قوتِ بینائی میں اضافہ ہوجاتا ہے، زیادہ کام کرنے سے بھی تھکان نہیں آتی، شکر ملانا بھی مفید ہے، چاہیں تو دو چمچہ شہد ملاسکتے ہیں۔
(2) 40 گرام کشمش، 6منقا، 6 بادام اور6 پستے رات کو آدھا لیٹر پانی میں کانچ کے برتن میں بھگو کر رکھ دیں صبح چھان کر پیس لیں پھر اسی پانی میں گھول کر ایک چمچہ شہد اور ایک لیموں کا رس ملا کر بھوکے پیٹ پئیں، نفسیاتی اور جسمانی کمزوری و تھکان دور ہوجائے گی۔ نئی قوت وچستی اور پھرتی حاصل ہوگی۔
(3) ایک کپ ابلا ہوا پانی ، ایک چٹکی سیندھا نمک، ایک چٹکی کالا نمک، ایک چمچہ شکر دس بوندلیمو کا رس اور بھنا پسا ہوا چوتھائی چمچہ زیرہ ملاکر رووزانہ چائے کی طرح دن میں چار بار پئیں۔ یہ نہایت ذائقہ دار، ہاضمہ اور جسمانی قوت بڑھانے والا مشروب ہے۔
(4) 3؍ چھوہارے گٹھلی نکال کر ٹکڑے کرلیں رات کو ا یک گلاس پانی میں یہ چھوہارے کے ٹکڑے ، ۱۵ کشمش اور ایک لیمو کا رس ڈال کر کھلے میں چھت پر رکھ دیں صبح نہار منہ چھوہارے، کشمش کھا کر یہ پانی پی جائیں۔ تین چار مہینے میں چہرے کی رنگت بدل جائے گی۔
وٹامن: لیمو سے ملنے والا وٹامن A آنکھوں کی بیماریوں میں مفید ہے۔ وٹامن بی قوت ہاضمہ بڑھاتا ہے۔ اور وٹامن سی خون کی بیماریوں کو درست کرتا ہے۔ لیمو کو پانی میں نچوڑ کر صبح صبح پینا زیادہ مفید ہے لیمو کے رس میں پائی جانے والی وٹامن سی کی کثیر مقدار جسم میں قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔
خون کی کمی: خون کی کمی (Anaemin)
(1) جس کے جسم میں خون کی کمی ہوجائے اور صحت دن بدن گرتی جائے تو ان کیلئے لیمو اور ٹماٹر کے رس کا استعمال بہت مفید ہے۔
(2) ایک گلاس پانی میں ایک لیمو نچوڑ کر اس میں25؍ گرام کشمش ڈال کر اسے رات کو کھلی جگہ پر رکھ دیں صبح بھیگی ہوئی کشمش کھاتے جائیں اور پانی پیتے جائیں اس سے خون کی کمی دور ہوجائے گی ۔
(3) مولی اور ادرک کے ٹکرے پر لیمو کا رس ڈال کر کھانے سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے۔
نظام ہضم کے مریض : اگر آپ کا نظام ہضم صحیح کام نہیں کرتا، کھانا ہضم نہیں ہوتا، پیٹ میں گیس بنتی ہے، پیٹ پھول جاتا ہے، رات کو نیند نہیں آتی ہے، تو ایک گلاس گرم پانی میں ایک لیمو کا رس ملا کر کئی بار پئیں، اس سے نظام ہضم کی صفائی ہوجائے گی۔ اور خون و جسم کے تمام زہریلے مادے پیشاب کے راستے نکل جائیں گے۔ اور جسم میں نئی قوت پیدا ہوجائے گی۔ بدہضمی ہونے پر لیمو کاٹ کر، اس پر نمک ڈال کر، گرم کر کے چوسنے سے کھانا آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے، جگر کی بیماریوں کیلئے بھی لیموں مفید ہے۔
اپنا اشتہار دینے کے لیے رابطہ کریں urduduniyanews@gmail.com
Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039       

Phone : 080-23180000/23397836 mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button