سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

دل کی دھڑکن، خفقان اور اس کا علاج 

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور
بعض دفعہ دل کی کسی تکلیف کے پہنچنے سے اس میں مضطربانہ حرکات پیدا ہوجاتی ہیں اس کو خفقان کہتے ہیں۔ لیکن کبھی قلب کی جھلی کو بھی کوئی صدمہ پہنچتا ہے تو دل کی دھڑکن شروع ہوجاتی ہے۔ 
اسباب: کبھی ہضم کی خرابی کی وجہ سے ناقص خون قلب کی طرف پہنچتا ہے جس کی وجہ سے قلب پر بوجھ پڑتا ہے اور قلب مضطربانہ حرکت اس کو دفع کرنے کے واسطے کرتا ہے لیکن تمباکو نوشی کی کثرت اور چائے یاشراب کے بکثرت پینے سے، کثرت مجامعت اور جلق سے، دماغی اور جسمانی محنت کی کثرت یارنج وغم اور فکرو تردد کے پے درپے واقع ہونے سے، نازک مزاجی اور کمزوری سے بعض دفعہ تیز اور سخت بخاروں کے بعد یاطاعون اور وبائی امراض ہیضہ وغیرہ میں مبتلا ہونے سے، عورتوں کو اختناق الرحم کی شکایت ہو یامرگی، رعشہ، مالیخولیا وغیرہ کی شکایات سے بھی یہ بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔ 
علامات: اتفاقی حادثہ، یاتیز چلنے یاسیڑھیوں پر چڑھنے سے یاجوش اور غصہ سے تو سینے پر دھڑکن محسوس ہوتی ہے اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا آجاتا ہے۔ کبھی مریض بے ہوش ہوجاتا ہے، نبض میں سرعت اور تواتر پایا جاتا ہے۔ پیشاب کی رنگت سرخ اور پاخانہ خشک ہوتا ہے اور قبض دائمی کی شکایت ہے۔
جب ریاح اور بلغم کی وجہ سے ہو تو مریض کو انگڑائیاں اور جمائیاں بہت آتی ہیں۔ پیشاب سفید اور غلیظ ہوتا ہے، بھوک کم لگتی ہے اور طبیعت سست رہتی ہے۔ 
علاج: دل کی دھڑکن جب زیادتی کے ساتھ ہو تو غشی ہوجاتی ہے یہ شکایت دو قسم کی ہوتی ہے۔ یاتو سبب اس کا دل ہی ہوتا ہے یاکسی دوسرے عضو میں مثلاً معدہ، دماغ، جگر، امعاء اور پھیپھڑوں وغیرہ میں ہوتا یابدن میں مثلاً حمیات وبائی جن کی مشارکت سے دل بھی ایذا پاتا ہے۔
بہرحال دل دھڑکنے کی حالت میں مریض کو چند منٹ تک چپ چاپ آرام سے لٹادیں اور شوروغل نہ ہونے دیں پھر اصل سبب کو معلوم کرکے رفع کرنے کی کوشش کریں، کثرت شراب نوشی یاچائے اور تمباکو نوشی کی کثرت، جلق اور کثرت مجامعت وغیرہ سے ہو تو ان سے پرہیز کرائیں۔
غم وغصہ، رنج وفکر، تردد اور صدمہ کی باتوں سے ایسے مریضوں کو محفوظ رکھیں۔ ہاضمہ کی خرابی کی وجہ سے ہو تو اس کا مناسب علاج کریں۔ دیگر امراض کے باعث سے ہو تو ان کا مناسب تدارک کریں اگر نفخ کے سبب سے ہو تو عرق بادیان 30 گرام، عرق پودینہ 30 گرام، عرق الائچی خورد 30 گرام، عرق اجوائن 30 گرام، ملاکر مصری 20 گرام شامل کرکے پلائیں۔ 
نسخہ نمبر2: ہوالشافی: اگر گرمی کی وجہ سے ہو تو آملہ مربہ ایک عدد کو پانی سے دھوکر چاندی کے ورق ایک عدد میں لپیٹ کر صبح نہار منہ کھلائیں۔ اوپر سے تخم خرفہ سیاہ 1 گرام، کشنیز خشک 1 گرام، آلو بخارا 5 دانہ، عرق بید مشک 40 گرام، عرق گاؤ زبان میں پیس کر شیرہ نکال کر اور بہی دانہ 1 گرام، گاؤزبان 1 گرام، اس عرق میں بھگوکر لعاب نکالیں، اور عرق کیوڑہ 20 گرام، شربت صندل 20 گرام، شامل کرکے پلائیں مفرح بارد 2 گرام، یادوا المسک بارد جواہر والی 2 گرام، یاخمیرہ مروارید 2 گرام، میں سے کوئی ایک دوا ورق نقرہ ایک عدد میں لپیٹ کر کھلائیں اوپر سے عرق گزر 20 گرام، عرق عنبر 30 گرام، عرق بید مشک 30 گرام، شربت عجیب 20 گرام ملاکر پلائیں یاآب سیب 40 گرام، آب ناشپاتی 40 گرام، آب سنگترہ 40 گرام، شربت سیب 40 گرام ملاکر پلائیں۔ 
نسخہ نمبر3 ہوالشافی: زہرہ مہرہ، بنسلوچن، ایک ایک گرام، مروارید 40گرام، یشب سبز سائیدہ چاول کے بقدر عرق بید مشک 20 گرام، حل کرکے مفرح بارد 2 گرام، میں ملاکر اول کھلائیں اور گل گڑھل 7 عدد، سبزی دور کرکے سب کو عرق بید مشک 30 گرام، عرق گاؤزبان 90 گرام، میں بھگودیں، صبح کو اس کا زلال لے کر شربت سیب ملاکر پلائیں اور آملہ مربہ ایک عدد ورق نقرہ ایک عدد میں لپیٹ کر عرق بید مشک 30 گرام، عرق گزر 90 گرام، شربت نیلوفر 20 گرام، شام کو استعمال کرائیں مربہ سیب دس دس گرام غذا کے بعد دونوں وقت استعمال کرائیں۔ 
مجرب دوا:  رحیمی شفاخانہ کا تیار کردہ ہارٹ پاور اور کاشف العروق صبح، دوپہر، رات میں دیں بحمد اللہ تعالیٰ مجرب ہیں۔ 
پرہیز: رنج وغم اور صدمے اور فکر سے مریض کو بچائیں زیادہ چلنے پھرنے اور محنت کرنے سے روکیں۔ اور لال مرچ، گرم مصالحہ، لہسن، پیاز، مسور، چنے کی دال، گڑ، تیل کی بنی ہوئی چیزیں۔ گوبھی، آلو، اروی، شلغم، ماش کی دال اور غلیظ چیزوں سے پرہیز کریں۔ 
غذا: بکری کے گوشت کا شوربا، چپاتی کے ہمراہ کم مرچ ڈال کر پکایا ہوا دینا چاہئے ترکاریوں میں سے کدو، پالک، ارہر کی دال، کھیرا، وغیرہ دیں۔ دریاؤں اور باغوں کی سیر کرنا خوشبودار پھولوں کا سونگھنا، خوشبوؤں کا سونگھنا بھی اس مرض میں مفید ہے، اس میں عرق گلاب اصلی صبح وشام مریض کو پانی میں ملاکر 10-10 گرام دیں، مریض کو سکون محسوس ہوگا۔ 
نوٹ: دل کے امراض کا مکمل علاج بغیر آپریشن کے رحیمی شفاخانہ بنگلور و دہلی میں کیا جاتا ہے۔ 
Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039

Phone : 080-23180000/23397836

Mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button