سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

مایوس مریض شادی سے پہلے اور شادی کے بعد

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور

آج جدید ٹیکنالوجی اور مشینوں کے استعمال اور آرام طلب زندگی نے بالخصوص نوجوانوں کو صحت کے میدان میں کافی پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔ آج پہلے کی بنسبت فحش مواد اور بے راہ روی کے مواقع ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ جس کی وجہ سے جسمانی ہارمون وقت سے قبل متحرک ہوجاتے ہیں اور نوجوان اپنی بہترین صحت کو گنوا بیٹھتے ہیں۔ آج ایسے مریض جو اپنی زندگی سے مایوس ہوں ان کے لئے بہت آسان اور قیمتی نسخہ میرے والد محترم ماہر نباض بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی کی بیاض سے تحریر کررہا ہوں۔

شادی سے ڈر: ایسے مریض جو شادی کے نام سے بھاگتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے وہ اپنے آپکو اس احساس سے نکالیں کہ ہم بیمار ہیں جب تک ذہنی تناؤ سے نہیں نکالیں گے تب تک علاج ممکن نہیں ہے۔ ایسے مریض کی مختلف تدبیروں سے مریض کی ہمت بڑھائیں اور اس کے دل ودماغ سے خوف وغیرہ دور کریں۔ اگر کثرت جماع کے باعث ضعف باہ کی شکایت لاحق ہو تو رات ایک گلاس تیز گرم دودھ میں دو انڈوں کی زردی کو ڈال کر دودھ کو اچھی طرح سے اچھالیں تاکہ یہ زردی نیم برشت ہوجائے۔

رات میں روزانہ چند ہفتہ استعمال کرنے سے ایسے مریض کو کافی توانائی محسوس ہوگی،مقامی طور پر عضو مخصوص کی رگوں اور پٹھوں میں دوران خون کو تیز کرکے قوت وحرارت پیدا کرنے کیلئے جینٹول استعمال کرائیں لیکن اگر عضو میں کجی، لاغری ،کوتاہی وغیرہ نقائص جلق وغیرہ پیدا ہوگئے ہوں تو اس کے لئے دواء مالش اور دوا ٹکور استعمال کرائیں۔

غذا: مقوی غذائیں کھلائیں مثلاً چوزہ مرغ، تیتر، بٹیر کا گوشت، نیم برشت انڈے، مچھلی بکرے کے گوشت کا شوربا یا یخنی ، بریانی، زردہ اور حلوے۔ ان کے علاوہ مغزیات اور میوے کھلائیں۔ دودھ، مکھن، بالائی، گھی کا استعمال کرائیں۔

پرہیز: ہر قسم کی ترش چیزوں سے پرہیز کرائیں۔ مباشرت سے بچیں۔

ہدایت: جوں ہی قوت باہ میں کمزوری کے آثار معلوم ہوں مباشرت سے پرہیز کریں اور دواؤں کے ساتھ ایسی غذائیں استعمال کرائیں جو جسم میں خون، مادہ تولید کی پیدائش میں اضافہ کریں۔ ضعف باہ میں کمزوری کے باوجود فعل مباشرت جاری رکھنے سے مرض کا علاج مکمل نہیں ہوپاتا۔

حب ممسک ومقوی: جو زبوا ، بسباسہ، مصطگی، زعفران، اجوائن خراسانی، افیون، بنسلوچن، الائچی خورد، موچرس، سپاری،کشتہ قلعی، کشتہ فولاد ہموزن لے کر گولیاں بقدر نخود بنائیں ۔ خوراک ایک ایک گولی ہمراہ دودھ صبح وشام استعمال کریں۔ مجرب ہے۔

حب امساک: افیون ۶گرام ، مصطگی ۶گرام ، سمندر سوکھ ۶گرام ، ناگیسر ۶گرام ، لونگ ۶گرام ، سلاجیت ۶گرام ، کوٹ پیس کر گولیاں بقدر نخود بنائیں۔ خوراک: ایک ایک گولی ہمراہ دودھ صبح وشام استعمال کریں۔ مفید ہیں۔

حب طاقت: سم الفار مدبر ۱۰؍گرام، کچلہ مدبر ۱۰؍گرام، مغز پستہ ۵۰گرام، شہد کے ہمراہ باریک پیس کر گولیاں بقدر مونگ بنائیں۔ خوراک ایک ایک گولی ہمراہ دودھ صرف صبح کو ایک وقت استعمال کریں۔ مقوی باہ ہے مجرب ہے۔

کریم: عقرقرحا ۲۰گرام، موم سفید ۶گرام ، روغن بابونہ۲۰گرام میں ملاکر پکائیں، جب حل ہوجائے اتارلیں۔ اعضاء تناسل اور فوطوں اور جنگاسوں میں مالش کریں۔ اعضاء تناسل کی اصلاح کرتی ہے۔ آٹھ روز مالش کریں پھر ٹکور کریں۔

نسخۂ ٹکور: میٹھا تیلیا ۶گرام ، عاقر قرحا ۶گرام ، خولنجان ۶گرام، دار چینی ۶گرام ، شیطرج ۶گرام ، مغزبنولہ۲۰گرام،نارجیل۳۰گرام،برادہ دندان فیل ۶ گرام،سب کو کوٹ کر رکھیں ، دودو گرام کی پوٹلی بنائیں اور اعضاء تناسل کی سکائی کریں آٹھ روز تک ۔

معجون جلالی: یہ ایک فقیری نسخہ ہے جس کے فوائد بے انتہاء دیکھے گئے ہیں خصوصیت کے ساتھ وہ نوجوان جو بچپن کی غلط کاریوں یابری صحبت میں اپنی جوانی برباد کرچکے ان کے لئے اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے، وہ مریض اس سے دوبارہ اپنی زندگی میں خوشیاں محسوس کریں گے۔

نسخہ: کونچ کی جڑ، جس کی پہچان یہ ہے کہ وہ آلو کی شکل میں ہوتی ہے، کونچ کی جڑ کو زمین سے نکال کر اچھی طرح پانی میں دھولیں مٹی صاف ہونے کے بعد اس کو آلو کے چپس کی طرح باریک کاٹ کر تیز دھوپ میں سکھالیں، اچھی طرح سوکھنے پر باریک سفوف بنالیں اور ہلکا دیسی گھی ڈال کر سوجی کی طرح بھون لیں اور ٹھنڈا ہونے پر سو گرام سفوف کونچ میں دوسو گرام اصلی شہد ملاکر شیشی میں محفوظ کرلیں، صبح وشام دس دس گرام دوسو گرام دودھ سے استعمال کریں۔

نوٹ: ایسے مریض جو قبض میں مبتلا ہوں ان کوچاہئے کہ پیٹ صاف کرنے کے لئے کسی بھی دوا کا استعمال کرلیں اس لئے کہ یہ معجون جلالی بے انتہاء گرم اور قابض ہے، بعض مریضوں کو منہ میں چھالے آجاتے ہیں اس لئے اس معجون کو دودھ ہی سے استعمال کیا جائے۔

شبابی: بہمن سفید ۲۰ گرام ، بہمن سرخ ۲۰ گرام ، خولنجان ۱۰؍ گرام، تبلوط ۱۰؍ گرام، عقرقرحا ۱۰؍ گرام، حب الاس ۲۰ گرام ،کندر ۹ گرام، جو زبوا نو گرام ، اقاقیا نوگرام، ثعلب مصری ۹گرام ،خبث الحدید نوگرام ،تخم شبت نوگرام ،سعد کوفی (ناگر موتھا) نوگرام ، تخم ترب۴۰گرام ، شہد ۲۵۰گرام، بزوری ۲۵۰گرام ، ورق نقرہ ایک گرام کوٹ پیس کر معجون بنائیں۔ خوراک: تین تین گرام صبح وشام دودھ کے ساتھ۔ خون اور مردانہ طاقت بڑھاتی ہے۔ نزلہ کو فائدہ مند ہے۔

شاہی دوا: یہ ایک بے حد نفیس مفرد بوٹی کا رس ہے جس کو شہد میں ملایا گیا ہے یہ ابھی تک اکثر مریضوں میں بے حد مفید ثابت ہوئی ہے یہ دوا، مسقط سے منگوائی جارہی ہے اور رحیمی شفاخانہ بنگلور میں عسل الملک کے نام سے دستیاب ہے جو بذریعۂ ڈاک یا کورئیر بھی منگوائی جاسکتی ہے۔

اپنا اشتہار دینے کے لیے رابطہ کریں urduduniyanews@gmail.com

 ہمارا پتہ

رحیمی شفاخانہ۔248چھٹا کراس گنگونڈنا ہلی مین روڈ ،نیئر چندرا لے آؤٹ میسور روڈ بنگلور-39
فون نمبر: 09845006440

متعلقہ خبریں

Back to top button