کباب کا نام لیا جائے اور منہ میں پانی نہ آئے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ یہ ہر کسی کی مرغوب غذا ہے، جسے بنانے کے بہت سے طریقے ہیں۔اسے مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت سے بنایا جاتا ہے، تاہم گائے کے گوشت سے بنے کباب سب سے زیادہ پسندیدگی حاصل کرتے ہیں۔ کباب کو سیخ، گرل یا توے پر پکایا جاتا ہے۔اسے روٹی، پراٹھے، چاول یا بریڈ سے کھایا جاتا ہے جبکہ کئی افراد ان کے بغیر بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔
فرائیڈ گولا کباب
درکار اجزاء:
قیمہ۔ آدھا کلو
پیاز۔ چار عدد (تلی ہوئی)
کچاپپیتا ۔ ایک چائے کا چمچ
جاوتری۔ ایک چائے کا چمچ
جائفل۔ ایک چائے کا چمچ
انڈہ۔ ایک عدد
پسا ہوا گرم مسالہ۔ ایک چائے کا چمچ
دہی۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ۔ دو چائے کے چمچ
الائچی(پسی ہوئی)۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
تیل۔ حسب ضرورت
ترکیب:سب سے پہلے قیمے میں پیاز اور کچا پپیتا ڈال کر اچھی طرح باریک پیس لیں۔ اب جائفل اور جاوتری کو باریک پیس کر قیمے میں ڈال دیں پھر انڈہ، گرم مسالہ، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، پسی الائچی ا ور نمک ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد اسے گولا کباب کی شکل دے کر گرم تیل میں فرائی کرلیں۔
توا کباب:
درکار اجزاء:
چکن قیمہ۔600گرام
نمک۔حسبِ ذائقہ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔ایک کھانے کا چمچ
اجوائن ۔ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
پودینہ۔ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ۔ 4عدد
گرم مسالہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
چوپڈ پیاز۔2عدد
چوپڈ دھنیے کے پتے۔ایک کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:ایک باؤل میں قیمہ، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، کٹی لال مرچ، اجوائن، گرم مسالہ، دھنیا پاؤڈر، پیاز، دھنیے کے پتے، ہری مرچیں، پودینہ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اپنے ہاتھوں پر تیل لگا کر سیخ پر کباب لگائیں۔ پھر ایک توے پر تیل گرم کر کے اس پر کبا ب رکھیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ اب ڈھکن اٹھا کر کباب کی سائیڈ پلٹ لیں اور دوبارہ ڈھکن سے ڈھانپ کر دو سے تین منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ لیجیے اسپیشل توا کباب تیار ہیں، دھنیے کے ساتھ سجاکر کے پیش کریں۔
غلافی کباب
درکار اجزاء:
چکن قیمہ۔600گرام
چوپڈ پیاز۔2عدد
چوپڈ ٹماٹر۔2عدد
شملہ مرچ۔2عدد
دھنیا۔ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
تیل۔ حسبِ ضرورت
کاجو۔20گرام
بادام۔ 20گرام
پودینہ۔10گرام
لال مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ایک کھانے کا چمچ
فریش کریم۔ایک کھانے کا چمچ
کیوڑہ ۔ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:ایک گرینڈر میں قیمہ، پیاز،نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ، ادرک لہسن پیسٹ، زیرہ پاؤڈر، لیموں کا رس، دھنیے کے پتے، پودینے کے پتے، سبز مرچیں، فریش کریم، کیوڑہ، کاجو اور بادام ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس قیمے کے مکسچر کو لکڑی کی سیخ پر لگا کر کباب بنا لیں۔ پھر ایک پلیٹ میں چوپڈ پیاز،چوپڈ شملہ مرچ اور چوپڈ ٹماٹر ڈالیں۔ اب یہ تمام سبزیاں کباب کے ساتھ اچھی طرح لپیٹ لیں۔ تیار کیے ہوئے کباب کو 180ڈگری پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
فش سیخ کباب
درکار اجزاء:
مچھلی(بون لیس)۔ آدھا کلو
بریڈ سلائسز۔ 2عدد
ادرک لہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مسالہ۔ ایک چائے کا چمچ
اجوائن۔آدھا چائے کا چمچ
میتھی۔ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ۔ 2سے3عدد
دھنیا۔ ایک چوتھائی کپ
پیاز۔ ایک کپ
انڈہ۔ ایک عدد
ترکیب:ایک چوپر میں مچھلی، بریڈ سلائسز، ادرک لہسن پیسٹ،کٹی لا ل مرچ، گرم مسالہ،نمک اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔ اب ایک برتن میں مچھلی کا مکسچر، پیاز، میتھی، لال مرچ ، دھنیا ، انڈہ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ہاتھوں سے مکس کریں اور پھر اس کے کباب بنالیں۔ درمیانی تیز آنچ پر گرل کر لیں یا ہلکا فرائی کر لیں۔ رائتہ اور چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔
راجستھانی سیخ کباب
درکار اجزاء:
گوشت۔ ایک کلو
تیل۔حسبِ ضرورت
لونگ۔ 9ملی گرام
کالی مرچ۔ 20 گرام
پیاز۔ 125 گرام
ادرک۔ 50 گرام
خشک دھنیا۔ 10 گرام
نمک۔ 10 گرام
لال مرچ۔ 20 گرام
دہی اور میدہ۔ حسبِ ضرورت
بادام۔ چند گریاں
ترکیب:
سب سے پہلے گوشت کے پارچے بنا لیں۔ پھر انہیں سل پر رکھ کر کوٹیں اور پیاز اور ادرک کا عرق ان پر مل لیں۔ پھر مسالے پیس کر اس میں تھوڑا دہی اور تیل ملا کر پارچوں کو بگھار دیں۔ انہیں سیخوں پر لگاکر آگ پر پکائیں اور پھر سیخوں سے اتار کر رکھ لیں۔ تھوڑی سی پیاز بہت باریک کترکر کم تیل میں بھون لیں۔ پھر تیل اور لال مرچوں کے ساتھ آمیزہ بنالیں اور مسالے شامل کرکے بگھار دیں لیں۔ اب گوشت کے پارچوں کو لپیٹ دیں اور ان پارچوں کو ایک بار پھر سیخوں پر لگادیں۔ اس دوران بادام پیس کر تھوڑے دودھ اور میدے کے ساتھ آمیزہ بنالیں۔ اس آمیزے کو لونگ کا بگھار دیں۔ جب کباب سیخوں پر پک رہے ہوں تو یہ آمیز ہ ان پر لگائیں۔مزیدار راجستھانی سیخ کباب تیار ہیں۔
لکھنوئی کباب
درکار اجزاء:
گائے کا قیمہ۔ آدھا کلو
پپیتےکا پیسٹ ۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل ۔ تلنے کے لیے
پیاز ۔ ایک عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
دہی۔ ایک چوتھائی کپ
کُٹا ہوا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
کھوپرا ۔ دو کھانے کے چمچ
خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا گرم مسالہ ۔ ایک چائے کا چمچ
جائفل جاوتری (پسی ہوئی)۔ آدھا چائے کا چمچ
دار چینی (پسی ہوئی) ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
لال مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔ حسبِ ذائقہ
بیسن۔ 4 سے5 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا(کٹا ہوا)۔ ایک چوتھائی گٹھی
کوئلہ ۔ ایک عدد
لیموں کا رس۔ چھڑکنے کے لئے
ترکیب:پہلے پیالے میں قیمہ کو پپیتا کا پیسٹ لگاکر ایک طرف رکھ دیں۔ اب کڑاہی میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور پیاز شامل کرکے تھوڑا سا پکائیں۔ جب رنگ تبدیل ہونے لگے تو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکائیں۔پھر اس میں قیمہ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ تمام پانی خشک ہو جائے۔ پھر اس میں دہی، زیرہ، کھوپرا، خشخاش، پسا گرم مسالہ، پسی جائفل جاوتری، پسی لال مرچ، پسی دار چینی اور نمک شامل کرکے خوب اچھی طرح پکائیں۔
جب تمام پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو اسے چوپر میں بیسن کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں۔ اب اسے پیالے میں نکال کر انگلی کے سائز کے کباب بنائیں اور تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ہلکا سنہری رنگ آنے پر نکالیں اور ایک کڑاہی میں رکھیں۔ اب کوئلے کو دہکا کر اسے المونیم فوائل پر رکھ کر کڑاہی میں رکھیں۔ اس پر تھوڑا سا تیل ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ دو سے تین منٹ بعد کوئلہ ہٹا کر تھوڑا سا ہرا دھنیا اور لیموں کا رس چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔
کباب بریانی
درکار اجزاء:
بیف قیمہ۔ آدھا کلو
چاول۔ تین پاؤ
پیاز ۔ تین عدد
ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ۔ تین عدد
پودینہ ۔ پانچ گرام
ہرا دھنیا۔ پانچ گرام
نمک ۔ حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ
گرم مسالہ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر ۔ دو چائے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر ۔ دو چائے کے چمچ
ثابت زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل۔ آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر ۔ چھ عدد
ہلدی ۔ ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی۔ ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ ، ٹماٹر، لیموں۔ سجاوٹ کے لیے
پیلا رنگ۔ آدھا چائے کا چمچ
مٹن یخنی ۔ ایک کپ
پانی۔ حسب ِضرورت
ترکیب:
ایک برتن میں چاول لیں اور بھِگو کر اُبا ل لیں۔ اب ایک باؤل میں بیف قیمہ لیں اور اس میں دو عدد پیاز، ادرک پیسٹ، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا، نمک، ایک کھانے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ گرم مسالہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر اورثابت زیرہ ڈال کر مکس کرکے تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب تیار کیے ہوئے بیف قیمے کے کباب بنا کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں ۔ اب ایک پین میں کھانے کا تیل (تین کھانے کے چمچ) لیں اور اس میں ایک عدد پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، پسے ہوئے ٹماٹر، نمک، ہلدی، ایک کھانے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ گرم مسالہ پاؤڈر، قصوری میتھی اورتیار شدہ کباب ڈا ل کر پانچ سے سات منٹ تک بھون لیں۔ اب سجاوٹ کی اشیا ڈال کر پکا لیں۔
ایک پین میں چاول، کھانے کا تیل اور نمک ڈال کر ابالیں۔ اب اس میں تیار شدہ کباب ڈالیں۔ پھر چاول ڈال کر اس عمل کو دہرا لیں اور گارنش کرلیں۔ اب پیلا رنگ اور مٹن یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک دَم دیں۔ لیجیے ذائقہ دار بیف کباب بریانی پیش کرنے کے لیے تیار ہے ۔
کباب ملائی ہانڈی
درکار اجزاء:
سیخ کباب۔12
کھانے کا تیل۔3چوتھائی کپ
ادرک لہسن پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
پیاز۔ایک کپ
دہی۔4سے5کھانے کے چمچ
سفید مرچ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر۔1سے2چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ۔2کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا۔ سجاوٹ کے لئے
بادام پاؤڈر۔2کھانے کے چمچ
کریم۔3کھانے کے چمچ
پانی۔آدھا کپ
ترکیب:
سب سے پہلے تیار شدہ 12سیخ کباب فرائی کر لیں۔ ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کےاس میں پیاز، سبز مرچ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر 2منٹ کے لئے پکا لیں۔ پھر اس میں دہی، نمک، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، بادام پاؤڈر اور کریم ڈال کر مزید2منٹ پکائیں، پھر پانی ڈال کر 4سے5منٹ پکائیں۔ اب تیار کیے ہوئے سیخ کباب ڈال کر 5منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ لیجیے مزیدار کباب ملائی ہانڈی تیار ہے، ہرے دھنیے سے سجاکر کے پیش کریں۔



