ہمارے باورچی خانے میں موجود بیکنگ سوڈا انتہائی معمولی قیمت میں مل جاتا ہے لیکن اس کے فوائد ان گنت ہیں۔ دانتوں کی صفائی سے لے کر کیل مہاسوں کو ٹھیک کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے، اسے اگر ناخنوں پر لگا جائے تو آپ کو اس کا شاندار فائدہ حاصل ہو گا۔ اگر آپ کے ناخنوں پر فنگس ہے اور آپ اس کی وجہ سے پریشان ہیں توتھوڑا سا بیکنگ سوڈا ناخنوں پر لگائیں اور کسی برش سے صاف کریں، آپ دیکھیں گے کہ ناخن چمک جائیں گے۔
آئیے آپ کو بیکنگ سوڈے کے دیگر فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ اپنے شیمپو میں یہ چیز ملائیں اور گرتے بالوں کو ہمیشہ کے لئے بھول جائیں۔ اگر آپ بھاری ورزش کرنے کے بعد تھکاوٹ کا شکار ہیں تو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سوڈا ملا کر پینے سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔ اگر آپ کو ہاتھوں اور پائوں میں خارش یا سوزش ہے تو تین بڑے چمچ بیکنگ سوڈا، ایک بڑا چمچ نمک، پیپر منٹ آئل کو پانی میں مکس کریں اور اپنے ہاتھ اور پائوں اس میں 20 منٹ تک بھگوئیں۔ آپ دیکھیں گے کہ خارش، بدبو اور سوزش ختم ہو جائے گی۔
اگر آپ کی سانسوں سے بدبو آتی ہے تو بیکنگ سوڈا کو پانی میں حل کرکے اس پانی سے غرارے کریں۔ دانتوں کو چمکانے کے لیے بیکنگ سوڈا کو برش پر ڈالیں اور دانتوں پر رگڑیں، دانت موتی کی طرح چمک جائیں گے۔ کیل مہاسوں کے لئے بیکنگ سوڈے کو پانی میں ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے کیل مہاسوں پر لگائیں، آپ کی جلد صاف ہو جائے گی۔ یاد رہے جنہیں غبار رہتا ہو یا گردے کے مریض ہوں انہیں استعمال میں احتیاط برتنی چاہئے۔ ٭



