گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے دورِجدید میں پانی ٹھنڈا کرنے کیلئے فرج یا کولر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج سے چند برس قبل پانی کو ٹھنڈا کرنے کیلئے مٹی سے بنے ہوئے مٹکوں کا سہارا لیا جاتا تھا۔ زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار وٹامنز حاصل کئے جاتے ہیں اسی طرح مٹی کے برتن کا استعمال کر کے بھی ان وٹامنز سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
نظام ہاضمہ
پلاسٹک کی بوتلوں کو بنانے کے لئے اکثر بی پی اے کا استعمال کیا جاتا ہے جو کے انتہائی خطرناک کیمکل ہے. مٹکے کے پانی میں کسی بھی قسم کا کیمکل شامل نہیں ہوتا مٹکے کا پانی جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رکھتا ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔
الکا لائن سے مالامال
مٹی الکا لائن حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریع ہے الکا لائن جسم میں پی ایچ لیول کو اعتدال میں رکھتا ہے مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔
گلے کیلئے مؤثر
زیادہ ٹھنڈا پانی گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتا ہے جو اکثر کھانسی اور گلے کے دوسرے مسائل کی وجہ بنتا ہے اس کے برعکس مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرا رہتا ہے اس وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے گلے کے مسائل کی وجہ نہیں بنتا۔
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ
گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہی جب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔
مٹکے کا پانی ٹھنڈا رہتا ہے
مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور رکھتا ہے۔ مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے۔ یہ اگر گرمی میں آئے تو بہتر ہے۔



