سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

چھوہاروں کے فوائد

کھجور ایک ایسا پھل ہے جسے توانائی کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں فائدہ مند ہے۔ خشک کھجور کو چھوہارہ کہا جاتا ہے۔ چھوہارے کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل میں مفید ہے۔

جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے

چھوہارے میں بہت سے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے ، سی ، ای ،کے ، بی ۲ اور بی ۶ شامل ہیں۔ یہ تمام وٹامن ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتا ہے۔

اہم معدنیات کا ذریعہ

چھوہاروں میں اہم معدنیات یعنی آئرن ،پوٹاشیم ، فاسفورس اور کوپر پایا جاتا ہے۔ ان تمام معدنیات کے بغیر ہمارے جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے سکتے۔

انیمیاء کیلئے

خون میں ہیموگلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کے لئے آئرن بہت ضروری ہے۔ چھوہارے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لوگ جو خون کی کمی کا شکار ہیں وہ چھوہارے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے

چھوہارے میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ ہڈیاں اور دانت مضبوط رکھنے کے لئے کیلشیم سب سے اہم ہے۔ اپنی غذا میں چھوہارے شامل کر کے جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے دانت خراب ہونے سے بچے رہیں گے۔

قبض دور کرتا ہے

چھوہارا میں موجود فائبر قبض کو ختم کرتا ہے، جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ چھوہاروں کو رات بھر کیلئے پانی میں بھگودیں اور صبح کھالیں۔

دل کیلئے

چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور فیٹس بھی بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لئے ماہرین اسے کھانے کی صلاح دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں موجود کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوہارے میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

ہاضمہ بہتر بناتا ہے

چھوہارے میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ نظام ہضم کو طاقتور بناتے ہیں جس سے ہاضمہ درست ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوہارہ تیزابیت ،پیٹ کے السر اور سینے کی جلن کے لئے بھی مفید ہے۔

پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے

پٹھوں کی مضبوطی کیلئے چھوہارے کا استعمال فائدہ مند ہے۔ جسم کے دوسرے پٹھوں کو مضبوط کرنے کیساتھ دل کو بھی طاقتور بناتا ہے۔ حاملہ خواتین بھی یوٹرس کو مضبوط کرنے اور پیدائش میں آسانی کیلئے چھوہاروں کا استعمال کرسکتی ہیں۔

دبلا پن دور کرنے کیلئے

اگر آپ حد سے زیادہ دبلے ہیں تو چھوہارے آپ کیلئے بہترین ہیں چھوہارے میں کیلوریز وافر مقدار میں موجود ہیں جو وزن بڑھائے بغیر مسلز کو بڑھاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button