صحت اور سائنس کی دنیا

بچوں کے ٹیڑھے ہاتھ پاؤں کا مجرب نسخہ

اس کے علاوہ جس انسان کے جسم میں بہت گرمی ہو یا بیماری میں دواؤں کی وجہ سے بہت گرمی ہو،

جس بچے کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوں، ہاتھ پاؤں مسلسل ہل رہے ہوں۔ لولے، لنگڑے ہوں ان کو درج ذیل سفوف ایک چمچ چائے والا صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ اور ایک چمچ رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کروائیں تقریباً تین یا چار مہینے میں بالکل ٹھیک ہوجائیں گے ان شاء اللہ۔ اس کے علاوہ جس انسان کے جسم میں بہت گرمی ہو یا بیماری میں دواؤں کی وجہ سے بہت گرمی ہو، سر چکراتا ہو، کیلشیم کی کمی یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے گردن، ہاتھ، پاؤں، ٹانگیں، سر وغیرہ مسلسل کانپتا ہو اس کے لئے بھی بہت شافی علاج ہے۔

ہو الشافی: آکاش بیل اکثر کیکر کے درختوں میں قدرتی پیدا ہوتی ہے یا زمین پر جہاں بہت زیادہ کانٹے ہوتے ہیں ان میں اوپر کی سطح پر پیدا ہوتی ہے زمین پر ان کی جڑ نہیں ہوتی ہے۔ اس لئے اس کو آکاش بیل کہتے ہیں۔ آکاش بیل کو سائے میں خشک کرلیں پھر پیس کر پاؤڈر بنالیں اس میں دوسری کوئی چیز نہیں ملانی ہے۔ بس سفوف تیار ہے۔ مندرجہ بالا طریقے کے مطابق چند ماہ باقاعدی سے استعمال کریں۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ شفا حاصل ہوگی۔

نوٹ: صحت کے مضامین مختلف مطالعات، تحقیق اور طب کے جرائد سے جمع کی گئی معلومات ہوتےہیں۔قارئین کی معلومات کے لیے حسب معمول یہاں پبلش ہوتے ہیں۔ یہ معلومات طبی دیکھ بھال یا علاج کا متبادل نہیں ہے۔ صحت کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button