نیم گرم پانی میں اپنے پاؤں پندرہ منٹ تک ڈبوک رکھیں۔ ایک لیموں کے دو ٹکڑے کاٹ کر دونوں پیروں پر ایک ایک ٹکڑے سے اچھی طرح رگڑ کر مساج کریں اور ساتھ ساتھ لیموں کو دباتے رہیں تاکہ رس نکل کر پیر کو لگتا رہے۔ اس کے فوری بعد جو کے آٹے سے پاؤں کا اچھی طرح مساج کریں تاکہ لیموں کا رس جلد کے اندر تک چلا جائے۔ پانچ منٹ بعد پاؤں دھوکر پیٹرولیم جیلی لگالیں اور سوجائیں۔ صبح اٹھ کر پاؤں کسی اچھے صابن سے دھولیں۔ سات دن لگاتار کریں پاؤں بالکل صاف شفاف ہوجائیں گے۔
بالوں کو جڑ سے کالا کریں
سورج مکھی کے بیج لیں، اس کا سفوف بنالیں، جتنا سفوف بنے اس سے دگنی شکر ملالیں۔ رات کو روزانہ 12 گرام یہ سفوف دودھ کے ہمراہ لیں، کچھ عرصہ اس کو مسلسل استعمال کرنے کے بعد بال کالے نکلنے شروع ہوجائیں گے، ان شاء اللہ۔
مچھلی کھانے کے فوائد
مچھلی دل کو صحت مند بناتی ہے۔ مچھلی دماغ کو روشن کرتی ہے، حافظہ بہتر بناتی ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں انتہائی فائدہ مند ہے۔ مچھلی کھانے سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ جسم میں خون کی روانی میں بھی بہتری آتی ہے۔ مچھلی کھانے سے مختلف اقسام کے سرطان سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ آپ کے دماغ کی خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ مچھلی کھانے سے آپ ذیابیطس سے محفوظ رہتے ہیں۔



