سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

دھنئے کے فوائد

وہ جنہیں قوت باہ کی کمی ہے، ہرگز ہرگز دھنیا کا استعمال نہ کریں

دھنیا کے پتوں میں حیاتین ج، حیاتین سی اور کیروٹین ہوتا موجود ہے۔ دھنیا معدے کا صفرا دور کرتا ہے، پیاس کو روکتا اور قے ختم کرتا ہے، دل ودماغ کو ٹھنڈک دیتا ہے، دست بند کرتا ہے۔ ہر روز چھ گرام مصری میں خشک دھنیا ملا کر کھانے سے جریان و احتلام دور ہوجاتا ہے۔

نفسانی خواہشات کی شدت سے تنگ ہونے والے مرد یا عورتیں دھنیا کوٹ کر سفوف بنالیں اور اس میں برابر چینی ملا کر پانچ پانچ گرام کھاتے رہنے سے وقتی طور پر نفسانی خواہشات سرد پڑجاتی ہیں۔

دھنیا تبخیر معدہ کے لئے مفید ہے، دھنیا کھانے سے نیند خوب آتی ہے، خشک دھنیا کوٹ کر کھانے یا تازہ دھنیا کا رس مصری ملا کر پینے سے پیشاب کم آنا یا رک کر آنا ختم ہوجاتا ہے۔

اگر منہ پک جائے منہ میں چھالے ہو جا ئیں اور گلا پک جائے تو ایک دو دن خشک دھنیا چوستے رہنے سے یقینی شفاء ہوتی ہے۔

وہ جنہیں قوت باہ کی کمی ہے، ہرگز ہرگز دھنیا کا استعمال نہ کریں، ان لوگوں کے لئے دھنیا نقصان دہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button