سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

تکیے کے بغیر سونے کے حیرت انگیز صحت فوائد- رافعہ افضل بنگلور

"تکیے کے بغیر سونا نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ یہ ذہنی سکون اور خوبصورتی کا راز بھی ہے۔"

تکیے کے بغیر سونے کے صحت کے فوائد

تاریخ میں دیکھا جائے تو انسان نے تکیے کا استعمال پتھر کے دور سے شروع کیا تھا۔ سب سے پہلا تکیہ بھی پتھر سے بنایا گیا تھا اور یہ صرف اُس دور کے اہل ثروت استعمال کرتے تھے۔ آجکل کے نرم اور گداز تکیے سے بالکل مختلف، یہ قدیم تکیے سخت اور غیر آرام دہ ہوتے تھے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ تکیے کے بغیر سونا ہماری صحت کے لیے کئی حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔

1. کمر درد سے نجات

زیادہ تر تکیے سونے کے دوران جسم کے پوسچر کو متاثر کرتے ہیں۔ اگرچہ تکیہ براہِ راست کمر درد کا باعث نہیں بنتا، لیکن کمر درد کی صورت میں یہ اسے بڑھا سکتا ہے۔ بغیر تکیے کے سونے سے ہماری اسپائن قدرتی پوزیشن میں رہتی ہے، جسم پر غیر ضروری بوجھ نہیں پڑتا اور کمر درد میں بہتری آتی ہے۔

2. گردن کے درد میں کمی

تکیے کی وجہ سے گردن ایک غیر فطری موڑ میں رہتی ہے، جس سے پٹھوں میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے اور گردن میں درد بڑھتا ہے۔ تکیہ نہ استعمال کرنے سے سونے کی پوزیشن قدرتی ہوتی ہے اور گردن سیدھی رہتی ہے، جس سے پٹھوں پر بوجھ کم ہوتا ہے اور گردن کے درد میں کمی آتی ہے۔

3. سردرد کا خاتمہ

اگر صبح اٹھنے پر سر میں درد یا بھاری پن محسوس ہوتا ہے تو اس کی بڑی وجہ بلند تکیہ ہو سکتا ہے۔ زیادہ اونچا تکیہ سر پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے اور خون کی گردش متاثر ہوتی ہے، جس سے سردرد پیدا ہوتا ہے۔ تکیے کے بغیر سونا اس مسئلے سے نجات دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

4. ذہنی تناو میں کمی

تکیہ گہری نیند میں رکاوٹ بن سکتا ہے، جس سے نیند میں خلل آتا ہے اور جسم اور دماغ پر تناؤ بڑھتا ہے۔ بغیر تکیے کے سونا نیند کو گہرا کرتا ہے، جسم کو آرام دیتا ہے اور اگلے دن کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ رات کو بار بار جاگتے ہیں یا کروٹیں بدلتے ہیں تو تکیہ ہٹا کر سونے کی عادت ڈالنا فائدہ مند ہوگا۔

5. چہرے کی صحت

تکیے کا کور دن بھر دھول، مٹی اور جراثیم جذب کرتا ہے۔ جب ہم اپنا سر اس پر رکھتے ہیں تو یہ مواد ہمارے چہرے کی جلد کے مساموں میں داخل ہو جاتا ہے، جو کیل مہاسے اور دیگر جلدی مسائل پیدا کرتا ہے۔ تکیہ دھونے یا اسے ہٹانے سے یہ مسئلہ کم ہو سکتا ہے۔

6. بالوں کی صحت اور چمک

رات کو تکیے کے ساتھ سونے سے بال زیادہ رگڑ کھاتے ہیں، خشک اور الجھ جاتے ہیں۔ تکیے کا کپڑا بالوں کی نمی بھی جذب کر لیتا ہے، جس سے بال خشک اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ تکیے کے بغیر سونا بالوں کو مضبوط، ہموار اور گھنا رکھنے میں مددگار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button