چاکلیٹ کھانے کے فوائد
چاکلیٹ کھانے کا شوق بچوں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی ہوتا ہے اگر نہیں بھی ہے تو فوری چاکلیٹ کھانا شروع کردیں
چاکلیٹ کھانے کا شوق بچوں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی ہوتا ہے اگر نہیں بھی ہے تو فوری چاکلیٹ کھانا شروع کردیں کیونکہ برطانیہ میں اس پر نئی تحقیق کی گئی ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ چاکلیٹ مزے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہوتی ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سفید چا کلیٹ اکثر چینی سے بنی ہوتی ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے، تا ہم واضح رہے کہ براؤن چاکلیٹ میں ایسا کچھ نہیں بلکہ اس کے اندر بھر پور توانائی چھپی ہوتی ہے جو زبان کو ذائقہ دینے کے ساتھ جسم کو کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے، یہ انسانی جسم کے قوت مدافعت پیدا کرنے والے عناصر کو مضبوط کرتی ہے، چاکلیٹ میں کوکا، پوٹاشیم، آئرن ، زنک اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔
براؤن چاکلیٹ کی سب سے اہم اور صحت کے لئے سب سے مفید خوبی یہ ہے کہ یہ نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔
براؤن چاکلیٹ کی دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ اس سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مددملتی ہے۔ یہ جسم میں موجود ’’پولی فینول‘‘ کو بڑھاتا ہے جو خون میں موجود آکسیجن کی روانی کو بڑھا دیتا ہے۔
چاکلیٹ کھانے سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کیونکہ براؤن چاکلیٹ دماغ میں ”سیروٹین ” پیدا کرتا ہے جس سے انسان کے اندر تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور انسان کا ذہن دباؤ سے آزاد ہو جاتا ہے۔ براؤن چاکلیٹ دل کی بیماریوں سے بچنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اسے کھانے سے دوران خون بڑھ جاتا ہے یہ شریانوں کو سخت ہونے نہیں دیتا۔



