سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

ہڈیوں کو مضبوط کرنے والے چند مشروبات

ہماری زندگی میں جسم کی ہڈیوں کا بہت اہم کردار ہے

ہماری زندگی میں جسم کی ہڈیوں کا بہت اہم کردار ہے، مضبوط ہڈیوں کو برقرار رکھنا مجموعی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ ویسے تو کئی ایسی عادات ہیں جن کو اختیار کرکے ہڈیوں کی کمزوری کا علاج کیا جا سکتا ہے لیکن ہم آج چند ایسے مشروبات کی فہرست قارئین کیلئے پیش کررہے ہیں جو صحت بخش ہڈیوں کے ضامن ہوسکتے ہیں۔

خالص دودھ

دودھ کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے جوکہ ہماری ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ دودھ میں وٹامن D ہوتا ہے جو کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

دہی

دہی قدرتی طور پرکیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ ہمیں پروبائیوٹکس بھی فراہم کرتا ہے جو غذائی اجزاء کو جذب کرنے اور آنتوں کی مجموعی صحت میں ہمیں مدد فراہم کرتا ہے۔

کینو کا جوس

کینوکا جوس بھی کیلشیم اور وٹامن D کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ کیلیشم اور وٹامن D دونوں ہی ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہیں۔ کیلشیم کی کمی دور کرنے والی غذاؤں کا استعمال کرکے ہم ہڈیوں کی کمزوری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

ہڈیوں کا سوپ

ہڈیوں کا سوپ بھی ہڈیوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ گھر میں بنے ہوئے ہڈیوں کے شوربے میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسی معدنیات کے ساتھ ساتھ کولیجن بھی شامل ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کیلئے بہترین ہے۔

سبزیوں کا جوس

ہری سبزیوں سے تیار کیا گیا جوس کیلشیم اور دیگر صحت بخش غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسے دیگر پھلوں کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو صحت کے فوائد کے ساتھ ساتھ ذائقے کو بھی دوبالا کرسکتا ہے۔سبزیوں کا جوس تیارکرنے کیلئے جوسربلینڈر کی مدد لی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button