سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا آسان علاج: جسم میں یہ علامات نظر آئیں تو فوراً ہو جائیں محتاط

یورک ایسڈ کیا ہے؟

جسم میں جب کوئی تبدیلی محسوس ہو تو ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا جسم ہمیں اشارہ دے رہا ہے کہ اب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے جسم میں کسی چیز کی کمی یا زیادتی صحت کے کئی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ آج کل بہت سے لوگ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ایسے میں ہم آپ کو ایک آسان گھریلو نسخہ بتا رہے ہیں، مگر اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ یورک ایسڈ کیا ہے اور یہ جسم پر کیا اثرات ڈالتا ہے۔

یورک ایسڈ کیا ہے؟

یورک ایسڈ ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو جسم میں پیورین ٹوٹنے کے بعد بنتا ہے۔ یہ خون کے ذریعے گردوں تک پہنچتا ہے اور پھر پیشاب کے راستے جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ لیکن جب یورک ایسڈ جسم سے مکمل طور پر خارج نہ ہو سکے تو یہ چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی شکل میں جوڑوں میں جمع ہونے لگتا ہے۔ یہی کرسٹل بعد میں شدید درد، سوجن اور جوڑوں کی کمزوری کا سبب بنتے ہیں، یہاں تک کہ مریض کے لیے چلنا پھرنا اور اُٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات

جوڑوں میں درد ہونا
جسم کے مختلف حصوں میں گانٹھ محسوس ہونا
• پیر کے انگوٹھے میں سوجن آنا
جوڑوں میں درد کے ساتھ سوجن بڑھ جانا

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کم کرنے کا آسان نسخہ

لہسن کے چند جوے لے کر اچھی طرح باریک کاٹ لیں۔ اب توے پر چند قطرے زیتون کا تیل ڈالیں اور لہسن کو ہلکا سنہری ہونے تک بھون لیں۔ اس میں ایک چٹکی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک شامل کریں۔ جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر رہتا ہو وہ نمک استعمال نہ کریں۔ اس نسخے کو رات کے کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔ اس سے کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کو متوازن رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ چیزیں بھی استعمال کریں

کڑی پتہ اپنی غذا میں شامل رکھیں
ہرے دھنیے، پودینے اور لہسن کی چٹنی استعمال کریں
• ایک کھانے کا چمچ تربوز کے بیج گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں، پھر پانی ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اور دن میں تھوڑا تھوڑا پیئیں

یہ تمام گھریلو تدابیر صحت بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم اگر مسئلہ زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button