صحت اور سائنس کی دنیا

پھٹکری سے علاج✍️شبلی فاروق بنگلور

پھٹکری (ALUM) ALUMINIUM SULFATE ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں دستیاب ہوجاتی ہے لیکن اسکی افادیت بہت زیادہ ہے۔پھٹکری ALUM بظاہر کوئی خاص شے نہیں لیکن پھٹکری میں پوشیدہ ہیں صحت کے خزانے۔ معاملہ زخموں کو صاف اور دور کرنے کاہو،چہرہ کی خوبصورتی کی بات ہویادانتوں کی مضبوطی کی دونوں ہی صورتوں میں پھٹکری کااستعمال بہترین ہے۔

داد اورچنبل

پھٹکری کو پیس کر پانی یاسرکہ میں ملاکر صبح وشام لگانے سے دور ہوجاتے ہیں۔سرکہ جلد کی بہترین دواہے اگر پھٹکری کے ساتھ ملاکرلگایاجائے تو دہرا فائدہ کرتاہے۔

خارش

خارش دوطرح کی ہوتی ہے اور دونوں ہی صورتوں میں تکلیف دہ ہوتی ہے۔پھٹکری جلاکر راکھ بناکراسمیں ایک انڈہ کی سفیدی ملاکر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آجاتا ہے۔

بیڈ سول

بیماری کے باعث مستقل بستر پر لیٹے رہنے سے زخم ہوجاتے ہیں۔جو تکلیف کاباعث بنتے ہیں۔پھٹکری باریک پیس کرانڈے کی سفیدی میں ملاکرزخموں کے اوپر لیپ کردیں۔

پیٹ درد

پیٹ کادرد انتہائی تکلیف دہ ہوتاہے۔ جب بھی درد ہو تو پھٹکری کی ایک چٹکی کھاکر اوپر سے دہی کھالیں۔ پیٹ درد میں دور ہوجائے گا۔

دانت کا درد

دانتوں کے لئے پھٹکری کی بڑی افادیت ہے۔پھٹکری کوجلاکرجب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مل کر پاؤڈر بنالیں۔ریٹھے کی گھٹلی کی راکھ اور پھٹکری کی راکھ ہم وزن لے کردانتوں پر ملیں تو آرام آجاتاہے۔

دانتوں کی بیماریاں

پھٹکری اورکیکر کاکوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے سے چھان کررکھ لیں۔اس کو دانتوں پر ملنے سے دانتوں کی تمام بیماریوں میں آرام ملتاہے۔

کھانسی اور دمہ

پھٹکری کو پانی میں حل کرکے دن میں تین بار ایک چھوٹا چمچ پینے سے کھانسی دور ہوجائے گی۔ میں ملاکر صبح وشام لینے سے بھی آرام ملتا ہے۔

ناک کی بو

اگر ناک سے بو آتی ہوتو پھٹکری کو پانی میں حل کرکے اس محلول سے ناک کی صفائی کریں۔تو اس عمل سے ناک سے بوآنا بند ہوجاتی ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/DYz0EGs75mn1TVvHtOaRiJ

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya

کیل مہاسے

پھٹکری کو پیس کرکپڑے سے چھان کر پانی میں ملاکر پیسٹ بناکر صرف دانوں پر لگاکر بیس منٹ بعد دھونے سے دانے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

خشکی

صرف ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملاکر سر دھونے سے خشکی دور ہوتی ہے۔

جوؤں سے نجات

بچوں کے سر میں جوئیں ماؤں کابڑا مسئلہ ہوتی ہیں۔ اگر پانی میں پھٹکری حل کرکے اس پانی سے سر دھویاجائے تو بالوں میں جوئیں نہیں پڑتی ہیں۔

پھٹی ایڑیاں

پھٹکری جلاکر باریک پیس کر ناریل کے تیل میں ملاکر ایڑھیوں پرلگانے سے پٹھی ایڑیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button